کیٹی بندر (Keti Bandar) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں واقع ہے۔ یہ بندرگاہ محمد بن قاسم کی فوج کے عراق سے پہنچے والے مقام دیبل کی بندرگاہ کی باقیات پر تعمیر کی گئی ہے۔

کیٹی بندر گھارو سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،

مسٹر ہڈسن جس نے 1905ء کی ںسروے رپورٹ میں کہا تھا کہ’’1848ء سے یہ شہر درآمد و برآمد کا مرکز رہا ہے، اناج کی مشہور منڈی ہے۔ یہاں سے کراچی ، کچھ ، کاٹھیاواڑ اور گجرات تک اناج جاتا ہے۔ ‘‘1948ء میں دریائی بہاؤ کی تبدیلی کی وجہ سے کیٹی بندر کی خوش حالی کا سورج غروب ہونے لگا،

1946 میں یہ علاقہ خشکی سے جڑا ہوا تھا لیکن اب یہ جزیرے کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اب یہاں پہنچنے کے لیے کشتی میں تیس منٹ سفر کرنا پڑتا ہے‘۔

کیٹی بندر کراچی سے دو سو کلومیٹر دور ہے مگر ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کا یہ ساتواں بڑا ڈیلٹا تیزی سے زیر سمندر آرہا ہے۔ کیٹی بندر میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ سمندر روزانہ اسی ایکڑ زرعی زمین اپنے زیراثر کر رہا ہے اور نقل مکانی برسوں سے جاری ہے

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°09′N 67°27′E / 24.150°N 67.450°E / 24.150; 67.450