کاٹھیاواڑ مغربی بھارت کا ایک جزیرہ نما ہے جو ریاست گجرات کا حصہ ہے۔ اس کے شمال میں رن کچھ کا وسیع آبی علاقہ ہے اور مغرب اور جنوب میں بحیرہ عرب واقع ہے۔ جزیرہ نما کے جنوب مشرق اور مشرق میں خلیج کھمبے واقع ہے۔

خلیج کچھ اور خلیج کھمبے کے درمیان واقع جزیرہ نما کاٹھیاواڑ کا خلائی منظر

جزیرہ نما کا سب سے اہم شہر راجکوٹ اس کے وسط میں واقع ہے جبکہ جام نگر خلیج کچھ پر، بھونگر خلیج کھمبات پر اور سریندرنگر گجرات کے درمیانی علاقوں میں واقع ہیں۔ پوربندر جزیرہ نما کے مغربی ساحل پر جبکہ جوناگڑھ کا تاریخی شہر جنوب میں ہے۔ سومناتھ کا مشہور شہر اور اس کا معروف مندر جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔

تاریخ

ترمیم

تقسیم ہند سے قبل کاٹھیاواڑ کا بیشتر علاقہ مختلف ریاستوں میں تقسیم تھا جن پر مختلف نواب حکومت کرتے تھے جنھوں نے مقامی خود مختاری کے بدلے میں برطانوی اقتدارکو قبول کیا تھا۔ یہ ریاستیں مجموعی طور پر کاٹھیاواڑ ایجنسی کہلاتی تھیں۔ بقیہ جزیرہ نما، خصوصا خلیج کھمبے کے ساتھ واقع مشرقی علاقہ برطانیہ کے براہ راست اقتدار میں تھا۔ پورا جزیرہ نما برطانوی ہند کے صوبہ بمبئی کا حصہ تھا۔

1947ء میں آزادی کے بعد کاٹھیاواڑ بھارت کا حصہ بنا لیکن ریاست جوناگڑھ کے مسلم حکمرانوں نے پاکستان میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تاہم مقامی ہندو آبادی کی بغاوت اور بھارتی فوجی پیش قدمی کے باعث انھیں علاقہ چھوڑنا پڑا جس کے بعد جوناگڑھ کو بھارت کا حصہ بنا دیا گیا۔ کاٹھیاواڑ کی سابق ریاستوں کو سورشٹرا نامی نئے صوبے میں اکٹھا کر دیا گیا جو 1950ء میں ریاست بنا۔ 1956ء میں سورشٹرا کو ریاست بمبئی میں ضم کر دیا گیا اور 1960ء میں ریاست بمبئی کو لسانی بنیادوں پر نئی ریاستوں گجرات اور مہاراشٹر میں تقسیم کر دیا گیا۔

مشہور شخصیات

ترمیم