گاج، کولاچی
گاج، کولاچی (Gaj, Kolachi) بلوچستان، پاکستان، ضلع خضدار میں بڑے بارانی نالے والی وہ جگہ ہے جہاں نئی گاج اور کولاچی نئی (جھل) کا بارانی بہاء آپس میں ملتا ہے۔ خضدار شہر سے بارانی نالے کوشک، سمان تنگ، کولاچی نئی (جھل) اور خضدار ضلع کے کرخ سے گاج نئی اور دوسرے بارانی نالے آ کر خضدار ضلع کے شہر زیدی کے قریب ملتے ہیں اور پھر ایک بہاء کی صورت میں مشرق کی طرف سندھ میں داخل ہوتا ہے جہاں گاج ندی کہلاتا ہے۔ خضدار اور اس کے مضافات میں بارشیں پڑتی ہیں تو وافر مقدار میں پانی گاج نئی میں بہتا ہے تو گاج کسی دریا کی صورت میں بہتی ہے اور وہ بہاء سندھ میں سیلاب کا سبب بنتا ہے۔[1][2]