گرمیت رام رحیم سنگھ ڈیرا سچا سودہ فرقے کے بانی ہیں۔ میسنجر آف گاڈ کے نام سے ایک فلمی سلسلے مین خود کام کیا ہے۔ ان فلموں میں بطورِ ہیرو خود اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ اس کے نام یعنی رام (ہندو دیوتا )، رحیم ( اللہ تعالیٰ کے نام کا استعمال) اور سنگھ یعنی سکھ مذہب سے تعلق کو ظاہر کرنے کی کوشش ہے۔ گرمیت راوم عام زندگی میں بھی خود کو ایک سپر ہیرو کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ان کی فلموں پر سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سنسر بورڈ کے تمام ارکان کا فیصلہ تھا کہ یہ فلم معاشرے میں توہّم پرستی اور مافوق الفطرت نظریات کو فروغ دے گی کیونکہ اس میں رام رحیم کو معجزے کرتے دکھایا گیا ہے۔

گرمیت رام رحیم سنگھ
(ہندی میں: गुरमीत राम रहीम सिंह इन्साँ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1967-08-15) 15 اگست 1967 (عمر 57 برس)
شری گروسر مودیا (راجستھان، بھارت)
قومیت بھارت
نسل جاٹ
والدین
  • مگھر سنگھ
  • نصیب کور
عملی زندگی
پیشہ مبلغ، سماجی مصلح، اداکار، انسان دوست، گلوکار، ہدایتکار۔
تنظیم ڈیرا سچا سودہ
الزام و سزا
جرم عصمت دری فی: 28 اگست 2017)[1]
خصی [2]
قتل فی: 17 جنوری 2019)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ سرکاری ویب سائٹ
IMDB پر صفحات[4]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سنسر بورڈ کی جانب سے انکار کے بعد عدالت سے رجوع کیا جس نے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی مرکزی سنسر بورڈ کی سربراہ لیلیٰ سیمسن اور کئی ارکان نے استعفا دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرسودہ مذہبی توہمات پر مشتمل اس فلم کو سینماؤں میں دکھانے کے فیصلے کے بعد اپنے عہدے پر نہیں رہنا چاہتیں۔[5]

حوالہ جات

ترمیم