گریم ڈونلڈ واٹسن (پیدائش:8 مارچ 1945ءکیو، میلبورن، وکٹوریہ)|وفات:24 اپریل 2020ءبرراڈو، نیو ساؤتھ ویلز،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1966ء اور 1972ء کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ 1971-72ء سے 1974-75ء تک مغربی آسٹریلیا اور پھر 1976-77ء میں نیو ساؤتھ ویلز چلے گئے، اس طرح وہ تین ریاستوں کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کھیلنے والے پہلے آدمی بن گئے[1] انھوں نے 1977-78ء اور 1978-79ء میں ورلڈ سیریز کرکٹ میں میچز میں شرکت کی۔ واٹسن کا سب سے زیادہ اول۔درجہ کرکٹ کا اسکور آسٹریلیا کے لیے 1972ء میں ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے خلاف بنا۔ اس دوران اس نے کیتھ اسٹیک پول کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 301 رنز بنائے، واٹسن نے 234 منٹ میں 26 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 176 رنز بنائے اس اعلی کارکردگی کے سبب آسٹریلیا نے یہ میچ نو وکٹوں سے جیت لیا[2] تمام اول درجہ کرکٹ میچوں میں انھوں نے سات سنچریوں کے ساتھ 32.68 کی اوسط سے 4674 رنز بنائے اور 25.31 کی اوسط سے 186 وکٹیں حاصل کیں جس میں آٹھ بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹوں کا حصول بھی شامل تھا اور 1965-66ء میں میلبورن میں جنوبی آسٹریلیا کے خلاف 61 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کا شکار اس کے بہترین اعداد و شمار تھے۔ [3]

گریم واٹسن
ذاتی معلومات
مکمل نامگریم ڈونلڈ واٹسن
پیدائش8 مارچ 1945(1945-03-08)
کیو، وکٹوریہ، آسٹریلیا
وفات24 اپریل 2020(2020-40-24) (عمر  75 سال)
برراڈو، نیو ساؤتھ ویلز, آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 241)31 دسمبر 1966  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ10 اگست 1972  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 16)24 اگست 1972  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ایک روزہ26 اگست 1972  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1964/65–1970/71وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
1971/72–1974/75ویسٹرن آسٹریلیا
1975/76–1976/77نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 5 2 107 18
رنز بنائے 97 11 4,674 315
بیٹنگ اوسط 10.77 11.00 32.68 22.50
100s/50s 0/1 0/0 5/27 0/2
ٹاپ اسکور 50 11* 176 99
گیندیں کرائیں 552 48 11,605 784
وکٹ 6 2 186 27
بالنگ اوسط 42.33 14.00 25.31 20.29
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 8 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/67 2/28 6/61 5/20
کیچ/سٹمپ 1/– 0/– 73/– 7/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 3 ستمبرr 2015

فٹ بال کیریئر

ترمیم

اس نے 1964ء اور 1965ء میں وکٹورین فٹ بال لیگ میں میلبورن کے لیے آسٹریلین رولز فٹ بال کے 18 میچز بھی کھیلے[4]

ذاتی زندگی

ترمیم

واٹسن تعمیرات کے شعبے سے وانستہ ایک قابل معمار تھا اور اس نے سڈنی اولمپک کے میدان سمیت اسپورٹس اسٹیڈیم کے انتظام میں کام کیا اس نے چار شادیاں کیں۔

انتقال

ترمیم

گریم ڈونلڈ واٹسن کا انتقال 24 اپریل 2020ء کو برراڈو، نیو ساؤتھ ویلز، میں 75 سال 47 دن کی عمر میں کینسر سے ہوا[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم