گلیڈ ریگز
گلیڈ ریگز (انگریزی: Gladrags) ایک بھارتی رسالہ ہے جو پندرہ دنوں کے دورانیے سے چھپتا ہے۔ اس رسالے خواتین ماڈلوں، فیشن اور رہن سہن سے جڑے کالم ہوتے ہیں۔ اس کا آغاز 1959ء میں ہوا تھا[1] جس سال جولائی کے مہینے میں اس کا اولین شمارہ منظر عام پر آیا تھا۔[1] ایک رسالے کی مالکن مورین واڈیا ہیں ۔ رسالہ بنیادی طور پر خواتین اور خوبصورتی، تعلقات، فیشن، سفر، پکوان، صحت اور تندرستی پر مضامین پیش کرتا ہے۔ اس میں مشاہیر اور بھارتی عورتوں کے ثقافتی پہلوؤں پر بھی مضامین رہتے ہیں۔ رسالے کی جانب مسز انڈیا (شادی شدہ بھارتی خواتین کا مقابلہ حسن)، گلیڈ ریگز مین ہنٹ اینڈ میگا ماڈل کانٹسٹ (مردوں کا مقابلہ حسن و تندرستی)، گلیڈ ریگز لِٹِل مس (کم عمر حسینہ لڑکی) اور لِٹِل ماسٹر (نو نہال پُر جمال لڑکا) جیسے مقابلوں کا انعاد کرتا ہے۔
Editor | مورین واڈیا |
---|---|
زمرہ | خواتین کا رسالہ |
ناشر | ورلڈ وائڈ میڈیا |
ملک | بھارت |
مقام اشاعت | بھارت |
زبان | انگریزی، اہندی، بنگالی اور تمل |
ویب سائٹ | گلیڈ ریگز رسالے کی سرکاری ویب گاہ |
مالکن
ترمیممورین واڈیا گلیڈ ریگز کی مالکہ ہیں۔ان کے فرزند 47 سال کے نیس واڈیا مشہور کاروبازی شخصیت ہیں۔ ان کے پاس 27 بلین کی کل جائداد ہے ۔ ۔نیس واڈیا محمد علی جناح کے پر ناتی ہیں، وہ محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے پوتے ہیں۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Amrita Madhukalya (19 July 2015)۔ "Of recipes and G-spots: On India's 'magazine era'"۔ dna۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2016
- ↑ کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک کو جاپانی کورٹ نے سنائی 2 سال کی سزا