گنگا پور (591 جی بی)
گنگا پور (انگریزی:Gangapur)تحصیل جڑانوالہ ،ضلع فیصل آباد پنجاب پاکستان کا ایک آباد مقام ہے جس کا پرانا نام چک 591 گ ب ہے۔[1] گنگاپور اُسی شخص 'گنگا رام' کا آباد کیا گیا گاؤں ہے جس نے فیصل آباد کے بانی جیمز لائل اور ڈیزائنر ڈسمنڈنگ کے ساتھ مل کر گھنٹہ گھر کا نقشہ تخلیق کیا اور اسے خود تعمیر کروایا تھا۔ یہ وہی گاؤں ہے جہاں آج سے کچھ سال پہلے تک مشہورِ زمانہ گھوڑا ٹرین چلتی تھی۔ یہاں پر فیصل آباد طرز کا گھنٹہ گھر،گنگا پور بھی موجود ہے اورپاکستان کا وہ واحد گاؤں ہے جہاں بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ڈگری کالج بھی بنایا گیا ہے۔
گاؤں | |
گنگا پور | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | فیصل آباد |