وٹھل ناتھ
وٹھل ناتھ (1516ء – 1588ء) جو گوسوامی اور گوسائیں جی کے نام سے معروف ہیں، ایک ہندوستانی فلسفی اور ہندو مت کے پشٹی مارگ فرقے کے بانی ولبھاچاریہ کے چھوٹے فرزند تھے۔
فائل:Shri Gusainji.jpg وٹھل ناتھ کی ایک پینٹنگ | |
پیدائش | تقریباً 1516ء چرنت نزد وارانسی، بھارت |
---|---|
وفات | تقریباً 1586ء |
دور | قدیم فلسفہ |
اسما
ترمیموٹھل ناتھ کو سنسکرت میں وٹھل ناتھا پڑھا جاتا ہے۔ ان کے دیگر اسما میں ”وٹھلیشور“، ”وٹھل دِکشِت“ اور ”اگنی کمار“ شامل ہیں۔[1] وہ ”گوسوامی“ (یا گوسائیں جی) کے خطاب سے بھی مشہور ہیں۔[2]
ابتدائی زندگی
ترمیموٹھل ناتھ کی پیدائش سنہ 1516ء کے آس پاس (1515ء اور 1518ء کے درمیان میں[2]) ہوئی۔ وہ ولبھاچاریہ کے دوسرے بیٹے تھے۔[1] وٹھل ناتھ کے معتقدین انھیں پنڈھرپور کے بھگوان وٹھل کا اوتار سمجھتے ہیں۔[2] پندرہ برس کی عمر تک وہ اپنے والد کے زیر سایہ رہے اور بعد ازاں اپنے والد ہی کے ایک شاگرد دامودر داس کی زیر تربیت نشو و نما پائی۔[1]
وٹھل ناتھ ویدوں اور برہم ستر کے ماہر اور میمانسا فلسفہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ انھوں نے نیائے کی تعلیم نودویپ میں حاصل کی تھی۔[2]
مذہبی سرگرمیاں
ترمیماپنے والد ولبھاچاریہ کی وفات (1530ء)، اپنے بڑے بھائی گوپی ناتھ اور ان کے فرزند پرشوتم (1550ء) کی وفات کے بعد وٹھل ناتھ اپنے والد کے بنائے ہوئے فرقے کے مرکزی رہنما کے طور پر ظاہر ہوئے۔ ابتدا میں انھیں فرقے کے دوسرے رہنماﺅں کی جانب سے مخالفت کا سامنا تھا جن میں شری ناتھ جی مندر کے ناظم کرشن داس قابل ذکر ہیں۔
کرشن داس نے اپنے نجی تنازعات کی بنا پر وٹھل ناتھ کا مندر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے مصالحت کرلی، وٹھل ناتھ نے بھی انھیں معاف کرکے گووردھن مندر کا ناظم بنا دیا۔[3]
وٹھل ناتھ زندگی بھر اپنے والد کی تعلیمات کی اشاعت کرتے رہے، اسی سلسلہ میں گوکل میں ایک مذہبی مرکز بھی قائم کیا۔[2]
تحریریں
ترمیمٹھل ناتھ کی تحریر کردہ کتابوں میں انو بھاشیہ، یمُناشٹک، سبھودھنی کی ٹیکا، ودن منڈل، بھکتی نرنے اور شرنگار رس منڈن مشہور ہیں۔[2][4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ G. V. Devasthali 1977, p. x.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Roshen Dalal 2014, p. 1375.
- ↑ Richard Keith Barz 1976, p. 54.
- ↑ B. K. Bhatt 1980, p. 154.
کتابیات
ترمیم- B. K. Bhatt (1980)۔ Vallabhacharya۔ Abul Kalam Azad Oriental Research Institute۔ OCLC 567834413
- G. V. Devasthali، مدیر (1977)۔ Śr̥ṅgāra-rasa-maṇḍanam۔ Bhandarkar Oriental Research Institute۔ OCLC 644448135
- Richard Keith Barz (1976)۔ The Bhakti Sect of Vallabhācārya۔ Thomson۔ OCLC 29277626
- Roshen Dalal (2014)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ ISBN 978-81-8475-277-9