گوندل ایک جٹ قبیلہ ہے، جو پاکستان میں موجود ہے ــشاہ پور، ملتان، ساہیوال اور گوندل بار جو جہلم اور چناب کے درمانی خطہ میں زیادہ تر آباد ہیں۔ دریائے راوی کے قریب بھی کچھ ملتے ہیں خود کو چوہان کی شاخ بتاتے ہیں۔ پہلے راجپوت کہلاتے تھے اب جٹ مشہور ہیں۔ دیگر جٹ قبائل کے ساتھ باہمی شادیاں کرتے ہیں ان کی روایات کے مطابق ان کے جد امجد پاکپتن کے جنوب میں واقع نوشہرہ سے آئے اور بابا فرید کے ہاتھوں اسلام قبول کیا تھا۔ اگر یہ واقعی ایسا ہوا تھا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ گذشتہ چھ سو برس سے اپنے موجودہ علاقوں میں رہ رہے ہیں۔مندرجہ بالا علاقوں کے علاوہ ان کی اکثریت منڈی بہاؤ الدین گجرات سرگودھا اور اس کے علاوہ ضلع حافظ آباد کے کچھ گاؤں میں سکونت پزیر ہے۔جن میں ،گڑھی گوندل گڑھی عبد اللہ اور گڑھی گولہ شامل ہیں

گوندل
جٹ قبیلہ
مذہب اسلام وغیرہ…

مزید دیکھیے ترمیم