گوگل پے (انگریزی: Google Pay) جسے کبھی خوش نما انداز میں جی پے بھی لکھا جاتا ہے (سابقًا پے وتھ گوگل اور اینڈرائڈ پے) ایک ڈیجیٹل والیٹ پلیٹ فارم اور آنلائن ادائیگی نظام ہے گوگل نے متعارف کیا ہے تاکہ بین ایپ (in-app) دباکر ادائیگی (tap-to-pay) خریداریاں موبائل آلات پر ممکن ہو سکیں، جس کی وجہ سے صارفین اپنے اینڈرائڈ فونوں، ٹیبلیٹوں اور اسمارٹ واچوں سے خریداری کر سکیں۔

گوگل پے
گوگل پے کا موبائل ایپ ادائیگی چیک آؤٹ اسکرین
تیار کردہگوگل
ابتدائی اشاعت11 ستمبر 2015ء (2015ء-09-11) (بطور اینڈرائیڈ پے)
8 جنوری 2018ء (2018ء-01-08) (بطور گوگل پے)
آپریٹنگ سسٹماینڈرائڈ لالی پاپ 5.0 اور اس کے آگے
صنفآنلائن ادائیگی
اجازت نامہملکیتی
ویب سائٹpay.google.com

جیسا کہ 8 جنوری۔ 2018ء کو دیکھا گیا ہے، اینڈرائڈ پے اور گوگل والیٹ ایک واحد ادائیگی کے نظام میں شامل ہوئے جس کا نام گوگل پے ہے۔[1] اینڈرائڈ پے کی گوگل پے کے طور پر باز برانڈ کاری کی گئی۔ اس میں گوگل کروم کی خانہ پری کی حصوصیت بھی شامل کی گئی۔[2]

گوگل پے میں اینڈرائڈ پے اور گوگل والیٹ، دونوں کی خصوصیات اس کی اِن اسٹور، بین شخصی اور آن لائن خدمات میں شامل ہیں۔[3][1]

باز برانڈ کردہ خدمت جدید اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کی سہولت فراہم کرتی تھی جو تاجروں کو ادائیگی خدمت ویب گاہ، ایپس، اسٹرائپ، برین ٹری اور گوگل اسسٹنٹ میں شامل کرنے دیتا ہے۔[4] یہ خدمت صارفین کو ادائیگی کارڈوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے جن کی کہ گوگل پلے پر فائل ہو۔[5]

گوگل پے نے بورڈنگ پاس اور تقاریب کے ٹکٹوں کی سہولت بھی مئی 2018ء شامل کی۔[6]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Richard Nieva، Brian Bennett (جنوری 8، 2018)۔ "Google merges payment platforms under Google Pay brand"۔ سی نیٹ۔ سی بی ایس انٹر ایکٹیو۔ جنوری 8، 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 8, 2018 
  2. Michael Simon (January 8, 2018)۔ "Google is combining Android Pay and Google Wallet under one brand: Google Pay"۔ پی سی ورلڈ۔ انٹر نیشنل ڈاٹا گروپ۔ جون 4، 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 8, 2018 
  3. Ron Amadeo (January 8, 2018)۔ "Google rebrands all its payment solutions as "Google Pay""۔ ارس ٹیکنیکل۔ کانڈے ناسٹ۔ جنوری 8، 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8، 2018 
  4. Sarah Perez (مئی 17، 2017)۔ "Google will now let users pay with any card they have on file, not just those saved in Android Pay"۔ ٹیک کرنچ۔ دسمبر 25, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 24, 2017 
  5. Ben Schoon (October 23, 2017)۔ "'Pay with Google' makes it easy to pay online with any card tied to your Google account"۔ 9to5Google۔ دسمبر 25, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 24, 2017 
  6. Chris Welch (مئی 8, 2018)۔ "Google Pay is adding mobile boarding passes and event tickets"۔ دی ورج۔ Vox Media۔ مئی 20, 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 19, 2018