انجینیکو
انجینیکو (انگریزی: Ingenico) ایک فرانس-مبنی کمپنی ہے جس کا کاروبار وہ ٹکنالوجی فراہم کرنا ہے جو محفوظ برقی معاملتوں سے جڑی ہے۔ اس کا روایتی کاروبار نقطہ خریداری (پی او ایس) پے منٹ ٹرمنل بنانا ہے، مگر اس میں مکمل ادائیگی کا سافٹ ویئر اور متعلقہ خدمات، نیز تاجروں کے لیے سافٹ ویئر شامل ہے۔
عوامی | |
تجارت بطور | سانچہ:یورونیکسٹ سی اے سی نیکسٹ 20 کمپونینٹ |
صنعت | مالیاتی خدمات |
قیام | 1980 |
بانی | ژین ژاک پوتریل اور میشیل مالہوئترے |
صدر دفتر | پیرس، فرانس |
کلیدی افراد | نکولاس ہس, سی ای او |
مصنوعات | پے منٹ ٹرمنل |
آمدنی | 2016ء میں 2,312 ملین یورو |
ملازمین کی تعداد | 7500 |
ویب سائٹ | www |
ذیلی | |
صنعت | مالیاتی خدمات ادائیگی کی خدمت فراہم کنندہ برقی تجارت |
قسمت | اس کمپنی کو انجینیکو نے حاصل کیا اور نام بدل کر انجینیکو پے منٹ سروسز کیا۔ |
قیام | برسلز، بلجئیم (1996ء) |
کلیدی افراد | ہرالڈ میخیلنیک، بانی تھیئری پئرسن، بانی |
خدمات | ادائیگی کی خدمات برقی ادائیگی |
مالک کمپنی | Ingenico |
ویب سائٹ | payment-services |
سانچہ:Suppression Immédiate
بھارت میں پھیلاؤ
ترمیمبھارت میں 2000ء میں ٹیک پریس ایک سرکردہ آن لائن اور موبائل خدمات فراہم کنندہ کے طور ابھرا جس کا صدر مقام ممبئی تھا۔ اس کے تقریبًا 600 ملازمین تھے جو بھارت کے 40 مقامات پر پھیلے ہوئے تھے۔ یہ کمپنی اپنی نوعیت کی بہترین مصنوعات بنا چکی ہے، جو بالخصوص پے منٹ گیٹ وے، ناک (نیشنل آٹومیٹیڈ کلئرنگ ہاؤز)، بلوں کی ادائیگی اور موبائل ادائیگی سے متعلق تھے۔ یہ خدمات سرکردہ بھارتی بینکوں کے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مضبوط روابط پر منحصر تھیں۔ 30 جنوری 2017ء کو انجینیکو گروپ نے اعلان کیا کہ وہ اصولی طور ایک معاہدے کو طے کر چکا ہے کہ ٹیک پریس کی تمام خدمات کو وہ حاصل کرے گا۔[1]
عوامی اور نجی شعبے کی دل چسپی
ترمیمعوامی اور نجی شعبے کے سرمایہ فراہم کنندے، بہ شمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا، یونائٹیڈ بینک آف انڈیا، کنارا بینک، ایکسس بینک اور آر بی ایل بینک، بشمول دیگر نقطہ خریداری کے حصول اور بنانے والی کمپنیوں جیسے کہ انجینیکو اور ویری فون کا رخ کیا ہے، جس کے ساتھ ادائیگی کی خدمات فراہم کنندے جیسے کہ ایٹم ٹیکنالوجیز بھی ہیں جو نئے پے منٹ ٹرمنل فراہم کرتے ہیں۔ اس کی اہمیت دکانوں میں خریداری کے دوران کریڈ یا ڈیبیٹ کارڈ سے ہونے والی خریداریاں ہیں، جس میں یہ انجینیکو کمپنی کے سافٹ ویئر اور آلات معاون ہو سکتے ہیں۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.ingenico.com/press-and-publications/press-releases/finance/2017/01/acquisition-of-techprocess-leading-indian-online-and-mobile-payments-provider.html
- ↑ https://economictimes.indiatimes.com/industry/banking/finance/banking/banks-queue-up-to-procure-point-of-sale-machines/articleshow/55714543.cms