یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس
یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس (انگریزی: Unified Payments Interface) ایک فوری طور ادائیگی کا نظام ہے جسے نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ اس سے بین بینک معملتیں ممکن ہیں۔ یہ انٹرفیس ریزرو بینک آف انڈیا کے زیر احکام ہے اور موبائل آلات کے ذریعے دو بینک کھاتوں کے بیچ فوری پیسوں کی منتقلی کا کام کرتا ہے۔ [1]
قسم مصنوعہ | بر سر موقع بینک ادائیگی کا نظام |
---|---|
مالک | این پی سی آئی |
متعارف | 11 اپریل 2016 |
بازار | بھارت |
ویب سائٹ | www |
خدمات
ترمیمیونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس ایک فوری بینک ادائیگی کی منتقلی کا نظام ہے جو پیسوں کو پھیجنے یا اس کی درخواست کرنے کا کام کرتا ہے۔ کوئی بھی یو پی آئی ایپ کا استعمال ممکن ہے اور کئی بینک کھاتوں کو ایک ایپ سے جوڑا جا سکتا ہے۔ پیسوں کی پھیجنے یا اس کی درخواست کرنے کے لیے حسب ذیل طریقوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے:
- ورچوئیل پے منٹس ایڈریس (وی پی اے): وی پی اے کی میاپنگ کے ذریعے پینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے یا پھر اس کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
- موبائل نمبر: کسی بینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے یا پھر اس کی درخواست کی ایک میاپ کیے گئے موبائل نمبر سے کی جا سکتی ہے۔
- کھاتہ نمبر اور آئی ایف ایس سی: کسی بینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے۔
- کیو آر کوڈ: کیو آر کوڈ کے ذریعے پیسہ بھیجا سکتا ہے جو وی پی اے، کھاتہ نمبر ، آئی ایف ایس سی اور موبائل نمبر سے جڑا ہو سکتا ہے۔
موبائل ایپ
ترمیمکوئی بھی یو پی آئی ادائیگی کے استعمال اور مالیے کی منتقلی اس طرح سے فعال موبائل فونوں اور بینک کھاتوں پر یو پی آئی کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
یو پی آئی 2.0
ترمیم16 اگست، 2018ء کو یو پی آئی 2.0 خدمت شروع ہوئی۔ اس سے صارفین اپنے اوور ڈرافٹ کھاتوں کسی یو پی آئی ہینڈل سے جوڑ سکتے ہیں۔ صارفین کسی مخصوص تاجر کو قبل از وقت مجاز بنا سکتے ہیں جس کے لیے وہ ہدایت دے سکتے ہیں۔ 2.0 ورژن میں ایک فیچر معاملتوں کے اِن وائس جمع کرنے اور دیکھنے کا بھی شامل تھا۔[2][3]
سہولت یاب کردہ بینک
ترمیمنیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا ان بینکوں کی جاری کرتا ہے جو یو پی آئی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔[4] یہاں پر بینکوں کو پے۔ یہاں پر بینکوں کو ادائیگی کی سہولت فراہم کنندگان (Payment Service Providers -پی ایس پی) اور جاری کنندگان کہا گیا۔ [4] اس میں ایسے بینک بھی ہے جن کا اپنا ایپ ہے یا کسی اور تیسرے فریق کی سہولت کو بروئے کار لاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "What is UPI"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018
- ↑ "Experience Simplicity, Security & Seamlessness at the next level. | BHIM"۔ www.bhimupi.org.in۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2018
- ↑ Our Bureau۔ "NPCI launches UPI 2.0 with overdraft facility"۔ @businessline (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2018
- ^ ا ب "UPI Live Members"۔ NPCI (بزبان انگریزی)۔ 2018-11-02۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2018