گڑھی شاہو (انگریزی: Garhi Shahu) پاکستان کا ایک قصبہ جو لاہور میں واقع ہے۔[1]
سکھوں کے اولین دور حکومت میں گڑھی کے مسلمان امرا نے ایک رہزن شاہو‘‘ کی وجہ سے اس علاقے کو خالی کر دیا جس نے گڑھی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسی وقت سے یہ جگہ شاہو کی گڑھی‘‘ کہلانے لگی۔ شاہو کی موت کے بعد مسلمانوں نے دوبارہ اس جگہ پر قبضہ کر لیا لیکن اس جگہ کو بعد میں بھی ڈاکو کے نام کی وجہ سے شاہو کی گڑھی ہی کہا جاتا رہا جس پر اس نے زبردستی قبضہ جما لیا تھا۔
جامعہ نعیمیہ لاہور بھی اسی علاقے میں واقع ہے، بی بی پاکدامن کا مزار بھی یہاں ہے۔