گھوٹالا یا اسکینڈل (انگریزی: Scandal) دو ایسی اصطلاحیں ہیں جن کی تعریف یہ ہے کہ یہ غصے یا صدمے کے طور پر کسی راہ روی سے متصورہ طور پر بھٹکنے والے شخص کے بارے میں ہو، جب ایسی افواہیں اس تعلق سے زبان زد عام ہو جائیں یا ذرائع ابلاغ کا نمایاں حصہ بنے۔ اس طرح کے رد عمل میں کافی زور شور کی کیفیت ہو سکتی ہے۔ افواہوں اور الزاموں میں تضاد ہو سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے جہاں ذریعہ ابلاغ کا ایک حصہ الزامات کو آسمان کی حد تک اچھالے، وہیں میڈیا کا ایک دوسرا حصہ الزامات کو بری طرح جھٹلا کر ہر الزام تراشی کو بے جا بہتان تراشی اور بے جا موقف ثابت کرے۔ اکثر گھوٹالوں کی نوعیت مشاہیر کے لیے منفی ہی ہوا کرتی ہے۔ کبھی کبھار سماج ہی کو گھوٹالے کی زد میں قرار دیا جا سکتا ہے جب یہ واضح ہو کہ اخلاقی راہ و رسم یا قانونی ضوابط کی اَن دیکھی کی گئی ہے، جو اکثر منظر عام پر نہیں آ سکی یا ڈھکی چھپی رہ گئی ہے۔ یہ خلاف ورزیاں حرص، شہوت یا قانون کے بے جا استعمال کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ گھوٹالوں کو سیاسی، جنسی، اخلاقی، ادبی یا فن کارانہ قرار دیا جا سکتا ہے، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گھوٹالے ایک نوعیت سے نکل کر دوسری نوعیت کے بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ گھوٹالوں کی بنیاد حقیقی، غلط یا ان دونوں کی آمیزش بھی ہو سکتی ہے۔ موجودہ دور میں گھوٹالوں کی صورت حال اکثر ذرائع ابلاغ کی وجہ سب کے سامنے آتے ہیں۔

گھوٹالے کی مثالیں

ترمیم
  • دریائے کرشنا کے نقطہ آغاز ستارا ضلع کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ جنگلوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی ہوئی ہے، لیکن یہ کٹائی مقامی لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ اگر یہاں کا مقامی چند شاخوں کو کاٹ لیتا ہے، تو اسے جیل جانا پڑتا ہے۔ لیکن باہر سے آنے والے لوگ عمارتی لکڑی کاٹتے ہیں اور انھیں ٹرکوں پر لاد کر لے جاتے ہیں، پھر بھی ان کا کچھ نہیں بگڑتا۔[1] یہ بھی ایک سادہ سادہ قانون کے نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کیا جانے والا گھوٹالا ہے۔
  • جنوری 2021ء میں نیدرلینڈز میں ایک بڑی سیاسی اتھل پتھل کے درمیان وزیر اعظم مارک روٹے اور ان کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا۔ روٹے حکومت نے یہ استعفیٰ فلاح و بہبود برائے اطفال سے متعلق ادائیگیوں کی جانچ سے جڑے ایک گھوٹالے کی سیاسی ذمہ داری لیتے ہوئے دیا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس گھوٹالے میں سرپرستوں پر غلط طریقے سے دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم