گیسی دیو
گیسی دیو یعنی گیس جائنٹ(gas giant) ایک ایسا بڑا سیارہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر چٹانوں یا دیگر ٹھوس اجزاء سے نہ بنا ہو۔ ہمارے نظامِ شمسی میں چار ایسے گیسی دیو موجود ہیں جن کے نام مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ہیں۔ بہت سارے دیگر غیر شمسی گیسی دیو بھی دیگر ستاروں کے گرد گردش کرتے پائے گئے ہیں۔
ایسے سیارے جن کا وزن ہماری زمین سے 10 گنا زیادہ ہو، گیسی دیو کہلاتے ہیں۔ ایسے سیارے جو ہماری زمین سے 10 گنا بڑے نہ ہوں، انھیں گیسی بونے کہا جاتا ہے۔
اتنے بڑے سیارے کہ جن پر ڈیوٹریم انشقاق کا عمل شروع ہو سکے (عموما ان کی کمیت مشتری سے 13 گنا زیادہ ہوتی ہے )، بھورے بونے کہلاتے ہیں۔ ان کی کمیت بڑے گیسی دیو اور مختصر ترین ستاروں کے درمیان ہوتی ہے۔ گیسی دیو کی آب و ہوا میں ہائیڈروجن اور ہیلیم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ گیسی دیو کی عموما ٹھوس سطح نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان میں ٹھوس سطح سرے سے ہوتی ہی نہیں ہے، جیسے جیسے ہم اس کے مرکز سے دور ہوتے جاتے ہیں گیس کی کثافت کم ہوتی جاتی ہے۔