گیند کوچھیڑنا یاگیند کو ہینڈل کرنا پہلے کرکٹ کے کھیل میں کسی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے طریقوں میں سے ایک تھا، لیکن جب 2017 ءمیں کرکٹ کے قوانین کو دوبارہ لکھا گیا تو اسے میدان میں رکاوٹ ڈالنے کے قانون میں ضم کر دیا گیا اور یہ طے کیا گیاکہ اگر کوئی بلے باز جان بوجھ کر کسی ایسے ہاتھ سے گیند کو چھوئے جو ان کا بیٹ پکڑے ہوئے نہ ہو تو اسے آؤٹ کیا جا سکتا ہے تاہم اگر بلے باز نے چوٹ سے بچنے کے لیے گیند کے ساتھ ایسا کیا تووہ اس ھکم سے باہر ہو گا۔ یہ قانون کے 2000ء ایڈیشن کے قانون 33 کے تحت چل رہا تھا اور یہ کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے کا ایک نادر طریقہ تھا: کرکٹ کی تاریخ میں، اول درجہ میچوں میں 61 اور لسٹ اے گیمز میں 5 مواقع آئے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں ایسا ہوتا ہے جب ایک بلے باز نے سوچا کہ گیند ان کی وکٹ سے ٹکرانے والی ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے اسٹمپ سے دور گرادیا۔

مائیکل وان 2001ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں گیند کو ہینڈل کرکے آؤٹ ہونے والے آخری کرکٹ کھلاڑی تھے۔

حوالہ جات

ترمیم