انتقال : 2 جولائی 2007ء

پی ٹی وی کے مشہور ڈراما پروڈیوسر۔ پہلے سندھی ڈرامے پروڈیوس کیے وہ سندھی زبان و ادب کے ساتھ ساتھ سندھی لوگ سنگیت کی روایت سے بھی آگاہ تھے اور اردو ڈرامے شروع کرنے سے پیشتر سندھی ڈرامے میں نام پیدا کیا۔ بلکہ ان کے ایک سندھی ڈرامے کو جرمنی کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ بھی ملا۔

ڈرامے میں ان کی تربیت عبدالکریم بلوچ جیسے کہنہ مشق پروڈیوسر اور ساقی جیسے منجھے ہوئے اداکار نے کی جو رشتے میں ہارون کے چچا بھی تھے۔

پچیس اور پچاس منٹ دورانیئے کے کئی کھیل پروڈیوس کرنے کے بعد ہارون نے سلسلے وار کھیل ’دیواریں‘ پروڈیوس کیا جو اس سے پہلے وہ سندھی میں بھی کر چکے تھے۔

لیکن اس بار یہ پچاس منٹ کے رنگین اردو سیریل کا ایک بڑا منصوبہ تھا جس میں سندھ کے جاگیردارانہ نظام میں قائم ان دیواروں کا ذکر تھا جو انسان کو انسان سے جدا کر دیتی ہیں۔

اس سیریل کی شاندار کامیابی کے بعد ہارون نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آگے ہی آگے بڑھتے گئے۔ سندھی دیہات کے کھیت کھلیان سے ہوتا ہوا ان کا ڈراما کراچی کے پُرشور بازاروں تک بھی آن پہنچا اور دیہی معیشت کے سادہ رشتوں کی جگہ شہری معاشرے کے گنجلک مسائل نے لے لی۔

ذیابیطس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔