ہاریاوالتا (انگریزی: Harjavalta) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو ساتاکونتا میں واقع ہے۔[6]

قصبہ
Harjavallan kaupunki
ہاریاوالتا
قومی نشان
Location of Harjavalta in فن لینڈ
Location of Harjavalta in فن لینڈ
ملکفن لینڈ
علاقہساتاکونتا
ذیلی علاقےPori sub-region
منشور1869
Market town1968
Town privileges1977
حکومت
 • Town managerJaana Karrimaa
بلندی38 میل (125 فٹ)
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
ویب سائٹwww.harjavalta.fi

31 اگست 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہاریاوالتا کی آبادی 7،189 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا کل رقبہ 127.74 مربع کلومیٹر ہے جس میں 4.28 مربع کلومیٹر آبی ہے۔ آبادی کی گنجانیت 58.23 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

اس وقت شہریوں کی زیادہ تر تعداد تانبہ اور نِکل پگھلانے کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ اس ضمن میں جو تکنیک استعمال ہوتی ہے، اسے فلیش سمیلٹنگ کہتے ہیں اور اسے 1949 میں یہاں پہلی بار متعارف کرایا گیا۔ تانبے سے متعلق کاروبار پہلے ایک فِنّش کمپنی اوتوکُمپو کی ملکیت تھا جو اب بولیڈن جبکہ نِکل کا کاروبار نوریلسک نِکل کی ملکیت ہے۔

آثارِ قدیمہ کے اعتبار سے ہاریاوالتا کافی اہم ہے۔ یہاں آپ قدیم سمندر ‘لیتورینا‘ کے ساحل کا نظارہ کر سکتے ہیں جو پہاڑی سے دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تابنے کے دور کی قبریں بھی موجود ہیں۔ کوکے مائن یوکی نامی دریا ہاریاوالتا کے وسط سے گزرتا ہے۔

قصبے کی آبادی کی زبان فِنّش ہے۔

انسانی آبادکاری کے قدیم ترین آثار 1200 ق م سے تعلق رکھتے ہیں۔ 15ویں صدی میں تُرکُو کے کیتھیڈرل میں ہاریاوالتا کے کئی نام ملتے ہیں جن میں ‘ہارین والتا، ہاریاوالتا، ہاریوالڈاستھا وغیرہ شامل ہیں۔ نام کے بارے ایک اندزہ یہ ہے کہ یہ پروٹو جرمینک نام ہاریاوالڈز سے نکلا ہے جو ہاریاز (فوج) اور والڈز (حکمرانی) کو ظاہر کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس نام کا کوئی فوجی یا دستہ آ کر یہاں آباد ہوا ہو۔ اس نام کا سب سے پرانا تذکرہ تاسیتس نے پہلی صدی عیسوی میں ‘چاریووالڈا‘ کے نام سے کیا تھا۔

جڑواں شہر

ترمیم

بوکسیتوگورسک، لینن گراڈ اوبلاسٹ، روس کا شہر ہاریاوالتا کا جڑواں شہر ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish)۔ Land Survey of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011 
  2. ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish)۔ Population Register Center of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009 
  4. ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009 
  6. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Harjavalta"