ہانہ میسل
ہانہ میسل (عبرانی: חנה מייזלپیدائش 25 دسمبر 1883, وفات 1972) ایک یہودی زراعت کار، حقوق نسواں کی علمبردار اور صیہونی تھی۔
زندگی
ترمیممیسل روسی سلطنت کے شہر ہرودنہ یا گرودنہ( بیلاروس),[1] میں پیدا ہوئی تھی اور1909 میں "دوسری ہجرت " کے دوران نقل مکانی کرکے فلسطین آگئی اور یہاں زراعت میں خوب نام کمایا اور "ہاوات ہاالاموت " (عبرانی: חוות העלמות "عورتوں کا فارم") کے نام سے 1911 میں ایک زرعی اسکول قائم کیا ( جو1917 میں بند کر دیا) اور نہالال میں بھی "لڑکیوں کازرعی اسکول " کے نام سے ایک ادارہ بنایا۔ اس نے زراعت اور قدرتی سائنس کی تعلیم وڈیسا, سوئٹزر لینڈ اور فرانس سے حاصل کی تھی۔
میسل کی شادی صیہونی تحریک کے مشہور رکن "ایلیزیر شوہات" سے ہوئی، ایلیزیر شوہات کا بھائی اسرائیل شوہات بھی صیہونی تحریک کا ایک مؤثر رکن تھا۔
ہانہ میسل کی وفات 1972 میں نہالال میں ہوئی۔
ادب
ترمیمشموئیل یوسف آگنون نے "دوسری ہجرت" کے موضوع پر لکھے اپنے فرضی سفر نامہ میں میسل کا حوالہ دیا ہے، (انگریزی میں بعنوان گلیلی کی طرف[2]) یہ سفرنامہ شموئیل کی وفات کے بعد اس کی تحریروں پر مشتمل جلد "پیتھی دیواریم " میں شائع ہوا ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Joan Comay, Lavinia Cohn-Sherbok, "Who's who in Jewish History" Routledge, 2002, آئی ایس بی این 0-415-26030-2، page 145
- ↑ "To the Galilee"۔ Tablet Magazine۔ Tablet Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-06