ہرارے ساؤتھ کنٹری کلب ہرارے کے جنوب میں ایک کنٹری کلب ہے۔ اس کی سہولیات میں گولف کورس اور کرکٹ گراؤنڈ شامل ہیں۔ [1] کرکٹ گراؤنڈ فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کے ایک روزہ میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ اس نے پہلی بار 1987ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی میزبانی کی، جب زمبابوے بی نے پاکستان بی سے کھیلا۔ 1992ء میں زمبابوے کے ٹیسٹ سٹیٹس تک پہنچنے کے بعد لوگان کپ کے میچوں نے فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل کر لیا جس میں میشونالینڈ کنٹری ڈسٹرکٹس اور میشونالینڈ دونوں نے گھریلو میچوں کے لیے گراؤنڈ کا استعمال کیا۔ [2] اس گراؤنڈ نے 2000ء کے آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹورنامنٹ میں 3میچوں کی میزبانی کے علاوہ میشونا لینڈ کنٹری ڈسٹرکٹس اور زمبابوے کنٹری ڈسٹرکٹس دونوں کے لسٹ اے میچوں کی میزبانی بھی کی۔ [3] وہاں 1997ء سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی گئی اور 2001ء سے وہاں لسٹ اے کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔

ہرارے ساؤتھ کنٹری کلب
میدان کی معلومات
مقامہرارے, ماشونالینڈ, زمبابوے
جغرافیائی متناسق نظام18°00′25″S 30°57′43″E / 18.0069°S 30.9620°E / -18.0069; 30.9620
تاسیست 1981
ٹیم کی معلومات
میشونالینڈ کنٹری ڈسٹرکٹس (1993/94–1995/96)
میشونالینڈ (1997/98)
بمطابق 4 فروری 2022
ماخذ: http://www.cricinfo.com/england/content/ground/56743.html گراؤنڈ پروفائل

حوالہ جات

ترمیم
  1. Martine Maurel (1995)۔ Visitors' Guide to Zimbabwe (بزبان انگریزی)۔ Southern Book Publishers۔ صفحہ: 88۔ ISBN 9781868126262 
  2. "First-Class Matches played on Harare South Country Club, Harare (10)"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2022 
  3. "List A Matches played on Harare South Country Club, Harare (10)"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2022