ہشام انعام اللہ خان

پاکستان میں سیاستدان

ہشام انعام اللہ خان (پیدائش 15 دسمبر 1982ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر حلقہ پی کے 92 (لکی مروت۔ II) سے کامیاب ہوکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن بنے۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے صوبائی کابینہ میں صحت اور سماجی بہبود کے صوبائی وزیر تھے۔

ہشام انعام اللہ خان
وزیر صحت خیبر پختونخوا
مدت منصب
29 اگست 2018ء – 04 جنوری 2020ء
وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا
مدت منصب
4 جنوری 2020ء – 26 جولائی 2021ء
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی دور

ترمیم

انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کیا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ لکی مروت کے حلقہ پی کے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس  انتخابات میں ان کو  لکی مروت کے معروف سیاسی و کاروباری خاندان سیف اللہ برادران کی حمایت حاصل تھی۔ 29 اگست 2018 ء کو  انھیں سابقہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں خیبر پختونخوا کا صوبائی وزیر برائے صحت مقر رکیا گیا۔ بعد میں جنوری 2020ء کو ان کی وزارت تبدیل کرکے وزیر سماجی بہبود بنا دیا گیا۔ 20 مئی 2023 ء کو انھوں نے 9 مئی کے احتجاج کی وجہ سے پی ٹی ائی چھوڑ دی۔

حوالہ جات

ترمیم

https://preparationpoint.info/blogs/dr-hisham-inamullah-khan/

https://www.nation.com.pk/20-May-2023/ex-minister-hisham-inamullah-quits-pti-over-may-9-mayhem