ہلڈا ہئین
ہلڈا کیتھی ہئین (انگریزی: Hilda Cathy Heine) (پیدائش 6 اپریل 1951ء) ایک مارشلز ماہر تعلیم اور سیاست دان ہیں، جنھوں نے جزائر مارشل کے آٹھویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ وزیر تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ وہ جزائر مارشل سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی فرد تھیں اور خواتین کے حقوق کے گروپ وومن یونائیٹڈ ٹوگیدر مارشل آئی لینڈز (ڈبلیو یو ٹی ایم آئی) کی بانی تھیں۔ [2][3]
ہلڈا ہئین | |
---|---|
مناصب | |
صدر جزائر مارشل (8 ) | |
برسر عہدہ 28 جنوری 2016 – 13 جنوری 2020 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 اپریل 1951ء (73 سال)[1] ماجورو |
شہریت | جزائر مارشل |
جماعت | آزاد سیاست دان |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف اوریگون جامعہ جنوبی کیلیفونیا یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینوا یونیورسٹی آف ہوائی یو ایس سی روزیئر اسکول آف ایجوکیشن |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ہلڈا ہئین جزائر مارشل کی صدارت پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ [4] وہ مائیکرونیشیا کے کسی بھی ملک کی پہلی خاتون صدر بھی ہیں اور اوقیانوسیہ میں کسی بھی آزاد ملک کے لیے حکومت کی سربراہی کرنے والی صرف چوتھی خاتون ہیں (نیوزی لینڈ کی جینی شپلی اور ہیلن کلارک اور آسٹریلیا کی جولیا گیلارڈ کے بعد) [5][6][7]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمہلڈا ہئین 6 اپریل 1951ء کو ماجورو، جزائر مارشل میں پیدا ہوئی تھی۔ [8] اس نے ریاست ہائے متحدہ میں کالج میں تعلیم حاصل کی جہاں اس نے 1970ء میں یونیورسٹی آف اوریگون سے اپنی انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی۔ اس نے 1975ء میں یونیورسٹی آف ہوائی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور 2004ء میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے تعلیمی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ [9] اس نے 2019ء میں فو جین کیتھولک یونیورسٹی سے فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ [10]
کیریئر
ترمیمہلڈا ہئین نے 1975ء سے 1982ء تک ماجورو کے مارشل آئی لینڈ ہائیاسکول میں کام کیا، کلاس روم ٹیچر اور کونسلر دونوں کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [9] 2000ء میں ہلڈا ہئین نے خواتین کے حقوق کا ایک گروپ وومن یونائیٹڈ ٹوگیدر مارشل آئی لینڈز (ڈبلیو یو ٹی ایم آئی) کی بنیاد رکھی۔ [11][12]
ہلڈا ہئین 1 جولائی 2019ء سے 12 جنوری 2020ء تک یونیورسٹی آف دی ساؤتھ پیسیفک (یو ایس پی) کی چانسلر تھیں۔ 12 نومبر 2021ء کو یو ایس پی کونسل نے انھیں 1 جنوری 2022ء سے شروع ہونے والی تین سالہ مدت کے لیے پرو چانسلر اور کونسل کی چیئر کے طور پر منتخب کیا۔ [13]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Hilda_Heine — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Giff Johnson (29 Jan 2016)۔ "Marshalls leadership battles end, for now"۔ Marianas Variety۔ Majuro۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ Maarit Sallinen، Amelia Kinahoi Siamomua (2005)۔ Profiles of Pacific Women۔ UNIFEM Pacific Regional Office۔ صفحہ: 13۔ ISBN 9789829034083
- ↑ Giff Johnson (2016-01-28)۔ "Hilda emerges as RMI President"۔ Marshall Islands Journal۔ 01 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ "Hilda Heine Becomes First Women President Of The RMI"۔ East-West Center (Radio New Zealand International)۔ 2016-01-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016[مردہ ربط]
- ↑ "Hilda Heine elected Marshalls president"۔ Radio New Zealand International۔ 2016-01-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ "First female President Hilda Hine elected in the Marshall Islands"۔ PACNews (Pacific Islands News Association)۔ 2016-01-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ "Members: President of the Republic of the Marshall Islands – Her Excellency President Hilda C. Heine"۔ Republic of the Marshall Islands Parliament (Nitijela)۔ 03 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2019
- ^ ا ب "Marshall Islands"۔ Pacific Women in Politics۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2015
- ↑ "輔仁大學全球資訊網"۔ www.fju.edu.tw
- ↑ "First Female President Hilda Hine Elected In The Marshall Islands"۔ RNZI۔ Papua New Guinea Today۔ 28 Jan 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ "Australian Volunteers International — Women United Together Marshall Islands (WUTMI)"۔ Australian Volunteers for International Development — Australian Government۔ Australian Volunteers International۔ 7 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016
- ↑ "Dr Hilda Heine Appointed Pro-Chancellor and Chair of USP Council"۔ SolomonTimes.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2021