ہنری میئرس ایلیٹ
سر ہنری میئرس ایلیٹ (انگریزی: Henry Miers Elliot) ہندوستان میں تعینات برطانوی سول سرونٹ، مستشرق، ہندوستانی تاریخ کے ماہر تھے۔ وہ یکم مارچ 1808ء [11] میں ویسٹ منسٹر، لندن، مملکت متحدہ میں پیدا ہوئے۔ وہ جان ایلیٹ کے پندرہ بچوں میں سے تیسرے نمبر کی اولاد تھے۔ ابتدائی تعلیم ونچسٹر اور اعلیٰ تعلیم نیو کالج، اوکسفرڈ سے حاصل کی۔ پھر مقابلے کا امتحان پاس کر کے انڈین سول سروس میں شامل ہو گئے۔ انھوں نے اپنے ابتدائی کیریئر میں بریلی اور مرشد آبادکے کلیکٹر، دہلی کے پولیٹکل ایجنٹ کے اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد ان کی تعیناتی شمال مغربی سرحدی صوبہ (موجودہ صوبہ خیبر پختونخوا ہو گئی۔ یہاں انھوں نے مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دیں۔ دورانِ ملازمت مطالعہ سے اپنے علم میں اضافہ کرتے رہے۔ ایلیٹ نے لاتعداد تحقیقی مضامین اور کتابیں تحریر کیں۔ 1845ء میں انھوں نے انڈین جوڈیشل اور روینیو اصطلاحات کی لغت تیار کی۔ان کتاب Biographical Index to the Historian of Muhammadan India ان کی سب سے اہم کتاب ہے۔ اس میں ایلیٹ نے 231 عربی اور فارسی مورخین کی کتابوں کا تنقیدی جائزہ لیا ہے جن میں ہندوستان کی تاریخ پر مواد شامل ہے۔[12] اس کتاب کی پہلی جلد ان کی حیات میں 1849ء میں کلکتہ سے شائع ہوئی۔ ان کی ہندوستان کی تاریخ پر مشتمل تحریروں کوجان ڈائوسن نے آٹھ جلدوں میں History of India As Told by its Historian (ہندوستان کی تاریخ، اس کے اپنے مؤرخین کی زبانی—محمدی دور) کے نام سے سے ترتیب دے کر 1866ء سے 1877ء کے درمیان میں شائع کرائیں۔ یہ کتاب آج ہندوستان بشمول سندھ اسلامی تاریخ کے سلسلے میں اہم کتاب سمجھی جاتی ہے۔ بعد کے مورخین اس کتاب کے حوالے اپنی کتابوں میں بطور مآخذ درج کرتے آ رہے ہیں۔[13]
ہنری میئرس ایلیٹ | |
---|---|
(انگریزی میں: Henry Miers Elliot) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 مارچ 1808ء [1][2][3][4][5][6][7] ویسٹ منسٹر ، لندن ، متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
وفات | 20 دسمبر 1853ء (45 سال)[8] راس امید |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
والد | جان ایلیٹ [9] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ونچسٹر کالج نیو کالج، اوکسفرڈ |
پیشہ | مورخ ، نوآبادیاتی منتظم ، مصنف [10] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
وفات
ترمیمسر ہنری میئرس ایلیٹ 20 دسمبر 1853ء کو پنتالیس برس کی عمر میں راس امید، موجودہ جنوبی افریقہ میں وفات پا گئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/120842424 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ خالق: برٹش میوزیم — British Museum person or institution ID: https://www.britishmuseum.org/collection/term/BIOG9704 — بنام: Sir Henry Miers Elliot — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w65m82pd — بنام: Henry Miers Elliot — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/1479372 — بنام: H. M. Sir Elliot — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Archive Site Trinity College Cambridge ID: https://archives.trin.cam.ac.uk/index.php/elliot-sir-henry-miers-1808-1853-administrator-in-india-and-historian — بنام: Sir Henry Miers Elliot
- ↑ Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/116665 — بنام: Henry Miers Elliot
- ↑ عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — بنام: Henry Elliot — اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/8663
- ↑ بنام: Henry Miers Elliot — Persons of Indian Studies ID: https://whowaswho-indology.info/1801/ — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ Wilson، Charles Robert (1896)۔ List of Inscriptions on Tombs or Monuments in Bengal۔ Calcutta۔ ص 3
{{حوالہ کتاب}}
: صيانة الاستشهاد: مكان بدون ناشر (link) - ↑ مختیار احمد ملاح، مغربی سندھ شناسی (سندھی)، محکمہ ثقافت و سیاحت حکومت سندھ، اگست 2013ء، ص 200
- ↑ مغربی سندھ شناسی (سندھی)، ص 201
ہنری میئرس ایلیٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
آزاد دارالکتب ویکی ماخذ سے |