ہینرخ روبنز
ہینرخ روبینز Heinrich Rubens (30 مارچ 1865ء - 17 جولائی 192ء) ایک جرمن ماہر طبیعیات تھے۔ وہ بلیک باڈی ریڈی ایشن کی انرجی کی پیمائش کے لیے جانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے میکس پلانک اپنے تابکاری کے قانون کو دریافت کر سکے۔ یہ کوانٹم تھیوری کی ابتدا تھی۔
ہینرخ روبنز | |
---|---|
(جرمنی میں: Heinrich Rubens) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 مارچ 1865ء [1][2] وییسبادین |
وفات | 17 جولائی 1922ء (57 سال)[1][2] برلن |
وجہ وفات | ابیضاض |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | جرمنی |
رکن | باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز ، سائنس کی پروشیائی اکیڈمی |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | برلن یونی ورسٹی |
تعليم | ڈاکٹریٹ |
مادر علمی | جامعہ ہومبولت |
ڈاکٹری مشیر | اوگسٹ کنڈت |
استاذ | اگست کنڈٹ |
ڈاکٹری طلبہ | گستاف لوڈوگ ہرٹز |
پیشہ | طبیعیات دان [3]، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن |
ملازمت | ٹیکنیکل یونیورسٹی آف برلن ، جامعہ ہومبولت |
اعزازات | |
تمغا رمفورڈ (1910)[4] |
|
نامزدگیاں | |
درستی - ترمیم |
فرینکفرٹ ایم مین میں اصلی جمنازیم Wöhlerschule میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، آپ نے سن 1884 میں ڈرمسٹادٹ اور برلن کی تکنیکی یونیورسٹیوں میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ [6] اگلے سال انھوں نے برلن یونیورسٹی میں طبیعیات کے شعبے کا رخ کیا جو ان کی پسند کے مطابق تھا۔ [7] وہاں صرف ایک سمسٹر کے بعد وہ اسٹراسبرگ منتقل ہو گئے۔ وہاں آپ نے اگست کنڈٹ کے لیکچرز سے کافی فائدہ اٹھایا جس نے سنہ 1888ء میں برلن یونیورسٹی میں ہرمن ہیلم ہولٹز کی خالی جگہ سنبھالی تھی۔ روبینز نے اس کی پیروی کی اور اسی سال ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1890-1896 کے عرصے میں وہ فزکس انسٹی ٹیوٹ میں اسسٹنٹ کے طور پر ملازم رہے اور 1892 میں اسی کو اپنی رہائشگاہ بنالیا۔ اس وقت وہ پرائیویٹڈوزینٹ تھے اور انھیں پڑھانے کی اجازت تھی۔ پہلے ہی ان کی انفراریڈ تابکاری کی تجرباتی تحقیقات کے لیے تعریف کی گئی تھی۔ [8]
روبینز نے سنہ 1896ء میں برلن-شارلوٹن برگ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف برلن میں ایک مستقل پوزیشن حاصل کی۔ جہاں وہ قریبی طبیعیاتی تیکنک کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فزیکالچ۔تیکنیک۔ریخانستالت Physikalisch-Technische Reichsanstalt میں اپنی تجرباتی تحقیق جاری رکھ سکتے تھے۔ یہیں پر انھوں نے سنہ 1900ء میں بلیک باڈی ریڈی ایشن کی اپنی اہم پیمائش کی جس نے انھیں عالمی شہرت دی۔ اسی سال انھیں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پال ڈروئڈ کے1906ء میں برلن یونیورسٹی میں پروفیسر شپ سے ریٹائر ہونے کے بعد، یہ عہدہ روبنز کو دے دیا گیا۔ اور اسی دوران انھیں فزکس انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ [6] اس طرح وہ ساتھیوں اور طلبہ کے ایک بڑے گروپ کو متاثر اور رہنمائی کر سکتے تھے۔ پروشین اکیڈمی آف سائنسز کے لیے منتخب ہونے کے ایک سال بعد، سنہ 1908ء میں گوٹنگن اکیڈمی آف سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے متعلقہ ممبر بن گئے۔ [6] انھوں نے 1910ء میں، "تابکاری اور خاص طور پر لمبی لہر کی لمبائی" پر اپنی تحقیق کی بنیاد پر، ریمفورڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پہلی دو سولوے کانفرنسوں میں شرکت کی۔
ہینرخ روبنز کا انتقال سنہ 1922ء میں طویل علالت کے بعد ہوا۔ اگلے سال سائنس اکیڈمی میں ایک یادگاری میٹنگ میں میکس پلانک نے ان کے بارے میں کہا: [9]
"روبینز کی مداخلت کے بناء تابکاری کے قانون کی فارمولیشن اور اس کے نتیجے میں کوانٹم نظریے کی بنیاد، شاید مختلف طرح سے اٹھتی یا کم از کم جرمنی سے نہ ترقی پاتی"۔
وہ اپنی بیوی میری کے ساتھ برلن-شنبرگ میں التر سینت میتھاس کرشوف Alter St.-Matthäus-Kirchhof میں مدفون ہیں۔ اس کی بیوی نے 1941ء میں نازیوں کے ہاتھوں جلاوطن ہونے اور مارے جانے کے خوف سے اپنی جان لے لی تھی۔ [10] تدفین کی جگہ گستاو کرچوف، جس نے سپیکٹروسکوپی کی بنیاد رکھی اور بلیک باڈی ریڈی ایشن کے پہلے قوانین وضع کیے تھے، کے قریب ہے۔
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6wq427m — بنام: Heinrich Rubens — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/rubens-heinrich — بنام: Heinrich Rubens — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/116669187 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://royalsociety.org/grants-schemes-awards/awards/rumford-medal/
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=7945
- ^ ا ب پ H. Kant, Heinrich Rubens, Deutsche Biographie.
- ↑ W. Westphal, Heinrich Rubens, Die Naturwissenschaften 10 (48), 1017–1020 (1922).
- ↑ H. Rubens, Über Dispersion ultraroter Strahlen, Annalen der Physik 45, 238 (1892).
- ↑ Jagdish Mehra, The Golden Age of Theoretical Physics, World Scientific, Singapore (2001). آئی ایس بی این 978-9810-24342-5ISBN 978-9810-24342-5
- ↑ Stolpersteine, Marie Rubens, Berlin.