ہیکل دوم
ہیکل دوم (عبرانی: בֵּית־הַמִּקְדָּשׁ הַשֵּׁנִי، بیت ہمقدش ہاشینی) ایک یہود مقدس ہیکل تھا جو یروشلم کے حار ہابیت میں 516 ق م اور 70ء کے درمیان میں قائم رہا تھا۔ یہودی روایات کے مطابق اس ہیکل نے ہیکل سلیمانی (ہیکل اول) کی جگہ لی تھی، جسے بابلیوں نے 586 ق م میں تباہ کر دیا تھا، جب یروشلم فتح کر لیا گیا تھا اور مملکت یہودہ کے لوگوں کو بابل جلاوطن کر دیا گیا تھا۔
בית־המקדש השני (بیت ہمقدش ہاشینی) | |
یسرئیل میوزیم میں موجود ہیکل ہیرودیس کا نمونہ جو 1996ء میں بنایا گیا تھا، یہ ارض مقدسہ نمونۂ یروشلم کا ایک حصہ تھا۔ نمونہ یوسیفس کی تحریروں سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ | |
متبادل نام | ہیکل ہیرودیس |
---|---|
مقام | یروشلم |
متناسقات | 31°46′41″N 35°14′07″E / 31.778013°N 35.235367°E |
قسم | ہیکل |
حصہ | ہیرودیسی کوہ ہیکل |
اونچائی | 45.72 میٹر (150.0 فٹ) |
تاریخ | |
معمار | زربابل، لیکن بڑی حد تک ہیرودیس اعظم نے تجدید/مرمت کرائی۔ |
مواد | مقامی چونا پتھر |
قیام | تقریباً 537 – 516 ق م |
متروک | 70ء (تباہ ہو گیا) |
ادوار | ابتدائی رومی سلطنت |
اہم معلومات | |
کھدائی کی تاریخ | 1930ء، 1967ء، 1968ء، 1970ء–1978ء، 1996ء–1999ء، 2007ء |
ماہرین آثار قدیمہ | چارلس وارن، بنیامین مزر، رونی ریچھ، عیلی شکرون، یعقوب بیلگ |
حالت | زوال، آثاریاتی پارک |
ملکیت | متنازع، موجودہ یروشلم اسلامک وقف کے کنٹرول میں ہے۔ |
عوامی رسائی | ہاں (محدود) |
یہودی معادیات کے ایک عقیدے کے تحت ہیکل سوم (בית המקדש השלישי، بیت ہمقدش ہاشلشی) مستقبل میں ہیکل دوم کی جگہ لے گا۔