یاسر ظفر سندھو

پاکستان میں سیاستدان

یاسر ظفر سندھو، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مارچ 2018 سے مئی 2018 اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔

یاسر ظفر سندھو
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
15 اگست 2018  – 12 جنوری 2023 
حلقہ انتخاب پی پی-73  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور خاندان

ترمیم

یاسر ظفر سندھو 21 اکتوبر 1978 کو، چک 19، کوٹ مومن، سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ظفر اقبال سندھو بینک کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔[2]

تعلیم

ترمیم

یاسر ظفر سندھو نے ابتدائی تعلیم سرگودھا سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے قائد اعظم لا کالج سرگودھا سے ایل ایل بی کیا اور سرگودھا بار میں بطور وکیل خدمات انجام دیں۔[3]

سیاسی کیریئر

ترمیم

یاسر ظفر سندھو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے مارچ 2018 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ PP-30 (سرگودھا-III) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ساجد محمود کو شکست دی۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 73 (سرگودھا-II) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1326
  2. "Punjab Assembly | Members - Members' Directory"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2020 
  3. "Punjab Assembly | Members - Members' Directory"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2020