یعقوب میراں مجتہدی
یعقوب میراں مجتہدی حیدرآباد، دکن سے تعلق رکھنے والے مشہور مترجم اور لغت نگار تھے۔ ان ہی کی کوششوں کے سبب وہ اردو انگریزی لغت مجتہدی بنی، جو عصر حاضر کے ترجمے کی ضروریات کی تکمیل کے لیے بے حد وسیع ہے۔ یہ لغت تین جلدوں اور 2812 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس لغت میں الفاظ، جملے، محاورے، اصطلاحات اور کثیرالاستعمال دکنی الفاظ کے انگریزی تراجم موجود ہیں۔[1]
یعقوب میراں مجتہدی کی لغت کا ایک اقتباس | |
---|---|
یعقوب میراں مجتہدی کی لغت کا ایک اقتباس
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1931ء حیدرآباد، دکن، مملکت آصفیہ |
وفات | 2010ء حیدرآباد، متحدہ آندھرا پردیش |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مترجم، لغت نگار |
وجہ شہرت | جدید اردو انگریزی لغت کی تیاری |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمیعقوب میراں مجتہدی 1931ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چنچلگوڑہ ہائی اسکول، حیدرآباد سے مکمل کی۔ 1954ء میں وہ جامعہ عثمانیہ سے اردو میں بی اے مکمل کیے۔ 1960ء میں وہ اس وقت کے محکمہ ترجمہ، حکومت آندھرا پردیش میں مترجم کے طور پر مقرر ہوئے۔ محکمے میں 29 سال خدمت کرنے کے بعد وہ 1989ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر تراجم کے طور پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔
لغت مجتہدی کی تالیف
ترمیمبطور مترجم کام کرتے ہوئے مجتہدی کو عصر حاضر کی ضروریات کی تکمیل کرنے والی اردو انگریزی لغت کی کمی محسوس ہوئی تھی۔ وہ اپنے وظیفے کے بعد کے زمانے کو اسی کمی دور کرنے اور اردو انگریزی لغت مجتہدی کی تیاری کے لیے وقف کیے تھے۔
لغت مجتہدی کے بامحاورہ ترجموں کی کچھ مثالیں
ترمیماردو متن | انگریزی ترجمہ | صفحہ |
---|---|---|
ہم تمام دروازوں میں نئے تالے لگا رہے ہیں | We are fitting new locks on all doors | 2221 |
بہ حیثیت انجینیر اس کی لیاقت معرض بحث ہے | His competence as an engineer is in question | 2243 |
اس کی تحقیق اقبال کی حیات اور کارناموں پر مرکوز رہی ہے | His research is focused on the life and works of Iqbal | 2355 |
اس کا مزاج اس کے شوہر کے مزاج سے بالکل الگ ہے | Her character is very different from her husband's | 2360 |
دس سال پہلے یہ کھیل مقبول تھا | This game was in vogue ten years ago | 2449 |
کچھ ناتشفی بخش تعریفیں
ترمیملفظ | تعریف | صفحہ |
---|---|---|
سفید جھنڈا/ صلح کا جھنڈا | white flag/ flag of truce disclaiming hostile intention | 939-40 |
ہندوی | n.f. the Hindwi (language) | 2775 |
یہاں یہ غور طلب ہے کہ سفید جھنڈے میں شامل خود سپردگی کے پہلو[3] کو بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے لغت میں ہندوی زبان کی کوئی تعریف مہیا نہیں کی حالانکہ یہ اردو ہندی زبانوں کے ارتقائی دور کا حصہ رہی ہے اور آج بھی موضوع بحث ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اردو انگریزی لغت مجتہدی کے فلیپ سے ماخوذ
- ↑ A brief biography of Yakoob Miran Mujtahedi
- ↑ Why does the white flag mean surrender?[مردہ ربط]
- ↑ Hindi, Hindvi, Hindavi