یوسف علی خان (نواب رام پور)
نواب یوسف علی خان بہادر آڈر آف دی سٹار آف دی انڈیا، (پیدائش: 5 مارچ 1816ء - 21 اپریل 1865ء) 1 اپریل 1855ء سے 21 اپریل 1865ء تک ریاست رام پور کے نواب رہے۔ جنگ آزادی ہند 1857ء کے دوران نینی تال تک برطانوی سپلائی اور کمیونیکیشن لائنوں کو کھلا رکھنا، مفروروں کو بچانا اور مراد آباد کو محفوظ بنانا اور بہت سی دیگر مفید خدمات برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے لیے انجام دیں۔ ان کی خدمات کے بدلے انہیں ہندوستان کے وائسرائے چارلس کیننگ نے بریلی میں وسیع زمینیں عطا کیں۔ انہیں 1861ء میں نائٹ کا خطاب دیا گیا اور ہزہائنس کے خطابات کے ساتھ 13 توپوں کی سلامی دی گئی۔ انہیں وائسرائے کونسل کا رکن بھی بنا دیا گیا۔ اس بے شمار اعزازات کے باوجود نواب یوسف علی خان نے بہادر شاہ ظفر کے دربار سے وابستہ شاعروں، موسیقاروں، اسکالروں، فنکاروں اور مرزا غالب کو ریاست رام پور میں آباد ہونے کی دعوت دے کر مغل روایت کو برقرار رکھا۔ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل نوب یوسف علی خان نے مقامی ساہوکاروں کے اعتراض پر بینک آف روہیل کھنڈ کے قیام کو فروغ دیا۔[1] یہ بینک 1862ء میں بینکوں کے لیے دی گئی محدود ذمہ داری کی منظوری کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ بینک سب سے پہلے کسی شاہی ریاست کی طرف سے فروغ پایا تھا۔ یہ ایک چھوٹا بینک تھا اور اسے اودھ کمرشل بینک میں ضم کر دیا گیا تھا لیکن بعد میں 1958ء میں یہ بینک ناکام ہو گیا۔[2]
نواب محمد یوسف علی خان بہادر | |
---|---|
نواب رام پور چیف آف روہیلہ، ہزہائنس، عالی جاہ، فرزند دلپذیر، مخلص الدولہ، ناصر الملک، امیر الامرا، مستعد جنگ | |
ایک پینٹنگ جس میں نواب یوسف خان کو 15 نومبر 1859ء کو فتح گڑھ میں منعقدہ دربار کے لیے چارلس کیننگ کے دربار پر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ | |
نواب رام پور | |
1 اپریل 1855ء - 21 اپریل 1865ء | |
پیشرو | نواب محمد سعید خان بہادر آف رام پور |
جانشین | نواب کلب علی خان |
خاندان | روہیلہ |
والد | نواب محمد سعید خان بہادر |
پیدائش | محمد سعید خان 5 مارچ 1816ء |
وفات | 21 اپریل 1865ء قلعہ معلیٰ، رام پور |
تدفین | قلعہ معلیٰ امام باڑہ |
مذہب | اسلام |
یوسف علی خان (نواب رام پور)
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | نواب رام پور 1 اپریل 1855ء – 21 اپریل 1865ء |
مابعد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Indian Journal of History of Science, 1982, Volumes 17-18, p.112.
- ↑ Tripathi, Dwijendra (2004) The Oxford History of Indian Business. (New York).p.136 آئی ایس بی این 9780195659689