محمد سعید خان (نواب رام پور)

نواب رام پور

نواب محمد سعید خان آف رام پور آڈر آف دی سٹار آف دی انڈیا، (پیدائش: 19 مئی 1786ء - 1 مئی 1855ء) اپنے چاچا زاد بھائی نواب احمد علی خان بہادر کے بعد 5 جولائی 1840ء سے 1 اپریل 1855ء تک ریاست رام پور کے نواب رہے۔ وہ نواب غلام محمد خان بہادر کے فرزند تھے۔ نواب محمد سعید خان نے اپنے ابتدائی سال برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت میں میں گزارے۔ آخرکار ترقی کرتے ہوئے وہ دودائن (بھارت) کے ڈپٹی کلکٹر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ اگرچہ ان کے والد اپنے مختصر دورِ حکومت میں ایک ظالم رہے تھے، لیکن نواب محمد سعید خان اپنے باپ کے برعکس ایک خیرخواہ اور ترقی پسند حکمران ثابت ہوئے۔ انھوں نے آبپاشی کے منصوبوں کی تعمیر اور عدالتیں اور ایک جدید قانونی ضابطہ قائم کیا۔ نواب محمد سعید خان کا انتقال 1 اپریل 1855ء کو 69 سال کی عمر میں ہوا اور انھیں رام پور میں دفن کیا گیا۔ ان کے بعد ان کے بڑے بیٹے نواب یوسف علی خان بہادر رام پور کے نواب بنے۔

نواب محمد سعید خان بہادر
نواب رام پور
چیف آف روہیلہ
نواب محمد سعید خان روہیلہ آف رام پور کی تصویر
نواب رام پور
5 جولائی 1840ء - 1 اپریل 1855ء
پیشرونواب احمد علی خان بہادر آف رام پور
جانشیننواب یوسف علی خان بہادر آف رام پور
خاندانروہیلہ
والدنواب غلام محمد خان بہادر
پیدائشمحمد سعید خان
19 مئی 1786ء
وفات1 اپریل 1855ء
مچھی بھون قلعہ معلیٰ، رام پور
تدفینقلعہ معلیٰ امام باڑہ
مذہباسلام(اہل تشیع)

اپنے دورِ حکومت میں نواب محمد سعید خان نے رضا لائبریری، رام پور کو مزید منظم کیا۔ انھوں نے علامہ یوسف علی خان مہوی کو لائبریری میں مقرر کیا۔ کشمیر اور ہندوستان کے دیگر حصوں سے ماہر خطاطوں، مصوروں اور جلد سازوں کو لائبریری میں کام کے لیے مدعو کیا۔

محمد سعید خان (نواب رام پور)
شاہی القاب
ماقبل  نواب رام پور
5 جولائی 1840ء – 1 اپریل 1855ء
مابعد 

حوالہ جات

ترمیم