یوم حقوق اطفال
یوم حقوق اطفال ہر سال 20 نومبر کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اس دن قومی مقتدرہ برائے تحفظ حقوق اطفال (National Commission for Protection of Child Rights) کی جانب سے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عوام میں اس دن شعور پیدا کیا جاسکے۔ اس دن کو کئی دوسرے ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔
Child Rights Day یوم حقوق اطفال | |
---|---|
منانے والے | بھارت |
آغاز | 2007 |
تاریخ | 20 نومبر |
تکرار | سالانہ |
حقوق اطفال
ترمیمبھارت میں حقوق اطفال کی بین الاقوامی قرارداد 1959 کو20 نومبر 2007 کو منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حسب ذیل حقوق اطفال تسلیم کیے گئے تھے:
- بقا کا حق
- شناخت کا حق
- کھانے پینے کا حق
- تغذیہ کا حق
- صحت کا حق
- بڑھنے کا حق
- تعلیم کا حق
- سیروتفریح کا حق
- نام اور قومیت کا حق
- خاندان اور خاندانی ماحول کا حق
- غفلت سے بچنے کا حق
- برے برتاؤ، غلط استعمال اور انسانی خریدوفروخت سے تحفظ کا حق[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 22 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولائی 2015