یومِ حیاء 14فروری کو پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کی مخالفت میں منایا جاتا ہے۔ اس کو سب سے پہلے اسلامی جمعیت طلباء(پاکستان میں سب سے بڑی طلبہ تنظیم) نے منانا شروع کیا تھا۔ یہ دن ملک کے تمام حصوں میں منایا جاتا ہے۔

تقریبات

ترمیم

دارالحکومت اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، پشاور ، ملتان ، فیصل آباد ، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے تمام بڑے کالج اور یونیورسٹی کیمپس میں ریلیاں ، سیمینار اور دیگر پروگرامز منعقد ہوئے جن میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔[حوالہ درکار]

یہ تنظیم 14 فروری کو عوامی شعبہ کے مختلف اداروں میں اسٹال لگاتی ہے اور ویلنٹائن ڈے کے خلاف لٹریچر تقسیم کرتی ہے۔ ایسا ہی ایک اسٹال سول لائنز کے اسلامیہ کالج کے قریب لوئر مال پر لگایا گیا تھا جہاں طلبہ تنظیم نے حیا کے موضوع پر ترانے لگایے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم