عالمی یوم مزدور

(یوم مزدور سے رجوع مکرر)

عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔[1] اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔[1][2] انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

بین الاقوامی یوم مزدور
باضابطہ نامبین الاقوامی یوم مزدوران میں
عرفیتیوم مئی
تقریباتمختلف ریلیوں کا انعقاد، گلی مورچے اور مظاہرے
تاریخمئی 1
تکرارسالانہ
منسلکمئی دن، یوم مزدور اور دیگر یوم مزدور

مسئلہ

ترمیم

مغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد، سرمایہ داروں کی بدکاریاں بڑھ گئیں، جن کے خلاف اشتمالی نظریات بھی سامنے آئے۔ سوشلسٹ ٹریڈ یونینز کی بنیادیں ڈالی گئیں۔ صنعتی مراکز اور کارخانوں میں مزدوروں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔ مزدوروں سے دن میں 18 گھنٹوں تک کام کروایا جاتا تھا۔

مطالبہ

ترمیم

یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا۔[1] ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں اور دیگر سوشلسٹک ادارے، کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔

احتجاج یا ہڑتال

ترمیم

اس دن امریکا کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی۔ تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور هلاک ہوئے۔ اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لیے ( Hey market square ) میں جمع ہوئے۔[1] پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لیے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران میں بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور هلاک ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ،اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں دی۔[3][4] حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں۔ انھوں نے مزدور تحریک کے لیے جان دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی۔ ان هلاک ہونے والے رہنماؤں نے کہا ۔ ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘‘

نتائج

ترمیم

اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کیے ۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت Philip S. Foner (1986)۔ مئی Day: A Short History of the International Workers' Holiday, 1886–1986۔ New York: International Publishers۔ صفحہ: 41–43۔ ISBN 0-7178-0624-3 
  2. "The Brief Origins of مئی Day"۔ IWW Historical Archives۔ Industrial Workers of the World۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مئی 2014 
  3. "Act II: Let Your Tragedy Be Enacted Here"۔ The Dramas of Haymarket۔ Chicago Historical Society۔ 2000۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2008 
  4. William Ward (24 مئی, 1886)۔ "Letter from Captain William Ward to Inspector John Bonfield"۔ Haymarket Affair Digital Collection۔ Chicago Historical Society۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2008۔ I saw a man, whom I afterwards identified as Fielding [sic]، standing on a truck wagon at the corner of what is known as Crane's Alley. 

بیرونی روابط

ترمیم