یونین پے
یونین پے (انگریزی: UnionPay)، جسے چائنا یونین پے یا اس کے اختصار سی یو پی کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، ایک چینی مالیاتی خدمات کا کارپوریشن ہے جس کا صدر دفتر سنکیانگ، چین میں واقع ہے۔ یہ بینک کارڈ خدمات اور برعظیم چین میں ایک اہم کارڈ اسکیم فراہم کرتی ہے۔ اس کا قیام 26 مارچ 2002ء کو چین میں ہوا۔ چائنا یونین پے چین کی بینک کاری کارڈ صنعت کے لیے ایک ایسوسی ایشن ہے، جس کی کار کردگی پیپلز بینک آف چائنا کے تابع ہے۔ [1] یہ چین کی واحد بین بینک جالکاری ہے جو ملک کے سبھی بینکوں کے اے ٹی ایموں کو جوڑتی ہے۔ یہ خریداری کے مقام پر اور برقی مالیہ کے دیگر مقامات پر مستعمل ہے۔
عوامی | |
صنعت | بینک کاری، مالیہ |
قیام | 26 مارچ 2002 |
صدر دفتر | پوڈونگ، سنکیانگ، چین |
ویب سائٹ | www |
یہ سب سے بڑا ادائیگی ادارہ ہے (ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ملا کر کے) جو دنیا میں موبائل اور آن لائن ادائیگی فراہم کر رہا ہے۔[2] معاملتوں کے اعتبار سے یہ ویزا اور ماسٹر کارڈ سے آگے ہے۔[3][4]
تاریخ
ترمیمپیپلز بینک آف چائنا کی منظوری کے بعد چائنا یونین پے کا آغاز 26 مارچ 2002ء سنکیانگ میں پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر دائی زیانگ لونگ، انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بینک آف چائنا، ایگریکلچرل بینک آف چائنا، بینک آف چائنا اور چائنا کنسٹرکشن بینک کے اولین اراکین کے طور پر ہوا۔[5] تاہم متحدہ چینی بینک کارڈ کا تصور 1993ء سے تعلق رکھتا ہے، جب "گولڈن کارڈ پروجکٹ" کی وکالت اس وقت کے چینی صدر جیانگ زیمین نے وکالت کی تھی۔ یونین پے کو اس کی اُپج سمجھا جاتا ہے، حالانکہ چین کے مختلف کریڈٹ کارڈ اور بین بینک جالکاریوں کو مربوط کرنے کی کوششیں 1990ء کے دہے سے چلی آ رہی ہیں۔[6]
2014ء میں یونین پے کے بارے میں یہ خبر عام تھی کہ وہ چین سے مکاؤ میں کمزور نگرانی والی دکانوں کے کاروبار کے ذریعے مالیے کو ملک سے باہر کرنے میں معاون ہے۔[7]
عالمی اتحاد
ترمیم2005ء میں یونین پے کئی ادائیگی کی جالکاریوں کے مشارکت انجام دے چکا ہے تا کہ عالمی سظح پر اس کی قبولیت میں اضافہ ہو سکے۔ اس کی کچھ بڑی مثالیں اس طرح ہیں:
- ڈیسکور
- بھارت میں روپے
- جاپان میں جے سی بی
- جنوبی کوریا میں بی سی کارڈ
لوگو
ترمیمکمپنی کا منظور کردہ لوگو چین میں اس کی خدمت سے بھی پہلے موجود تھا۔ لال، نیلا اور ہرے رنگ کے بلاک کا ڈیزائن تعاون، طے شدہ موقعوں پر روانی سے کام اور حفاظت کے تیقن کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چینی حروف دکھائی پڑتے ہیں جن میں "یونین پے" سفید میں ہے۔ اس لوگو کو پہلی بار 1997ء میں اندراج کیا گیا اور تجربے کے طور شینزین میں متعارف کیا گیا۔[حوالہ درکار]
چائنا یونین پے نے محدود تجرباتی کارڈ کی تقسیم مارچ 2001ء میں شروع کیا۔ 2002ء تک کئی بینک اور مالیاتی ادارے وسیع تر تجربے بیجنگ، سنکیانگ، گوانگژو، شینزن اور پانچ دیگر شہروں میں شروع کیے جو رفتہ رفتہ پورے ملک تک پھیل گئے۔
2005ء میں چائنا یونین پے نے نئے لوگو کا اعلان کیا۔ نئے کارڈ میں سابقہ لوگوں کے تینوں رنگ شامل تھے جبکہ دیگر عناصر کو بدلا گیا۔ نئے لوگوں میں انگریزی کا زائد استعمال شامل تھا۔ حالانکہ قدیم طرز کے کارڈ جدید کارڈوں کے شانہ بہ شانہ رواج پاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم انھیں دھیرے دھیرے نئے سے بدلا جا رہا ہے۔
چائنا یونین پے کو شروع میں یہ خدشہ تھا کہ سات سمندر پار کے تاجر نئے لوگو کو پہچان نہیں پائیں گے اور اس وجہ سے نئے طرز کے یونین پے کارڈوں کو قبول کرنے سے انکار کریں گے۔ اس وجہ سے کچھ وقت تک متحدہ گھریلو کارڈ اور رینمینبی کارڈ واحد سکوں کے کارڈ نیا لوگو استعمال کر رہے تھے، جبکہ بین الاقوامی ڈیبٹ کارڈ اور دو طرفہ سکوں کے کارڈ پرانا لوگوں استعمال کر رہے تھے۔ 2009ء کے بعد سے دو طرفہ سکوں کے کارڈ والے بینک نیا لوگو متعارف کرنے لگے۔[حوالہ درکار]
کویک پاس
ترمیمای ایم وی کو چین میں متعارف کرنے اور یونین پے کا حصہ بنانے کے بعد بینکوں نے کویک پاس (چینی: 闪付) کا استعمال شروع کیا۔ یہ غیر لمسی اسمارٹ کارڈ کی خصوصیت ہے جو ماسٹر کارڈ کے پے پاس اور ویزا کے پے ویو کی طرح ہی ہے۔ کویک پاس کئی سوپر مارکٹوں اور غذائی دکانوں میں مستعمل ہے۔
کویک پاس کو کئی ڈیجیٹل والیٹ کی تائید جیسے کہ سیمسنگ پے اور ایپیل پے۔[8]
بیرونی استعمال
ترمیمیونین پے کارڈ کو 162 ملکوں اور علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی جالکاری ہے۔[9] کچھ یونین پے کارڈ امیریکن ایکسپریس، ماسٹر کارڈ یا ویزا سے ملحقہ ہیں۔ تاہم یونین پے ڈیبٹ کارڈ صرف یونین پے جالکاری اور جالکاریوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے جن کے کہ دستخط شدہ معاہدے یونین پے کے ساتھ موجود ہیں۔ 2006ء کے بعد یونین پے چین کے علاوہ 100 سے زیادہ ملکوں میں قبول کیا جاتا ہے۔[10]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Introduction - UnionPay International"۔ www.unionpayintl.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-19
{{حوالہ ویب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|dead-url=
(معاونت) - ↑ "UnionPay offers secure and convenient payment service for Chinese students studying abroad"۔ www.unionpayintl.com
- ↑ "UnionPay takes top spot from Visa in $22 trillion global cards market - RBR". Finextra Research (انگریزی میں). 22 جولائی 2016.
- ↑ Inc., Moxian,. "Moxian, Inc. Signs Cooperation Agreement with China UnionPay Subsidiary -- Beijing Chinaums". www.prnewswire.com (انگریزی میں).
{{حوالہ خبر}}
:|last1=
باسم عام (help)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: زائد رموز اوقاف (link) - ↑ Dai Xianglong (26 مارچ 2002)۔ "Remarks by Mr. Dai Xianglong, Governor of the PBC at the Opening Ceremony of China Unionpay"۔ پیپلز بینک آف چائنا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-27
- ↑ "Strong Measures to be Taken to Achieve the Target of Connecting Bank-Card Networks This Year"۔ پیپلز بینک آف چائنا۔ 27 مارچ 2002۔ 2008-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-27
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Pomfret، James (11 مارچ 2014)۔ "Special Report: How China's official bank card is used to smuggle money"۔ www.reuters.com۔ تھامسن رائٹرس۔ 2015-12-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-11
- ↑ "Apple & China UnionPay to Bring Apple Pay to China". Apple Newsroom (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2018-04-19.
- ↑ "Purchase Transactions Worldwide"۔ nilsonreport.com۔ 1 مارچ 2015۔ 2016-03-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-08
- ↑ "China UnionPay extends coverage globally"۔ ژینہوا خبر ایجنسی۔ 2 فروری 2006۔ 2007-10-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-27
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)