یوکرین کی شرح خواندگی 99.4 فی صد ہے۔ یوکرین میں 12 سالہ اسکولی پڑھائی ضروری ہے۔[1]

یوکرین یورپ میں سب سے زیادہ تعداد میں تعلیمی گریجویٹ تیار کرتا ہے۔

سابق ویرخوفنا رادا کے صدر (یوکرینی پارلیمان) وولودیمیر لیتوائن کے مطابق تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری یوکرین کی کل گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا نومبر 2009ء 6 فی صد رہی ہے۔[2]

.

یوکرینی تعلیمی نظام ترمیم

یوکرینی تعلیمی نظام پانچ سطوں میں منقسم ہے:

  • ماقبل اسکول (پری اسکول)
  • ابتدائی
  • ثانوی
  • ماورائے ثانوی (اپر سیکنڈری)
  • پوسٹ گریجویٹ پروگرام

یوکرین کی تعلیم موضوعاتی نہیں بلکہ ہے تصوراتی (Concept Based) ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں بچوں کو مضمون یاد نہیں کروا یا جاتا ہے بلکہ اس مضمون کے اندر شامل اسباق، ان کے سیاق وسباق اور فلاسفی پر زور دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نظامِ تعلیم میں استاد کا مکمل زور صلاحیت بنانے (Skill Development) پر ہوتا ہے۔ یعنی ایک سبق پڑھاتے وقت استاد لیکچر کی بجائے مباحثے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس سے بچے میں خود اعتمادی، اپنی دلیل کے لیے الفاظ کے اتتخاب کا ڈھنگ کئی ایشیائی ممالک سے بہتر ہوتا ہے۔ طرز گفتگو اور مباحثوں کے دوران ایک دوسرے کی بات کاٹ کر اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر اپنی بات منوانے اور دوسروں کو اپنا ہم نوا بنانے کا سلیقہ ( Skills) پیدا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اور اسے بھی تعلیم کے مقاصد میں ایک اہم جزء کا درجہ حاصل ہے۔

شہری فرائض پر توجہ: اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں میں بچوں کو یہ بھی لازمًا پڑھایا جاتا ہے کہ ایک اچھے شہری کے حقوق کیا ہیں اور ذمہ داریاں کس کس قسم کی ہیں۔ مثلاً یہ کہ آپ حدیں اس وقت ختم ہوتی ہیں جہاں سے کہ اور لوگوں کے حقوق شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو غور و فکر اور نقل مقام کی آزادی بھی حاصل ہے لیکن یہ یاد رہے کہ آپ ریاست کے قوانین کے بھی تابع ہیں۔ اس لیے آپ دوسروں کے راستے میں حائل اور مزاحم بھی نہیں بن سکتے۔ ریاست، ہمسایوں اور دیگر ابنائے وطن کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہے۔ عوامی جگہوں، اجتماع گاہوں، تفریح گاہوں اور سیر گاہوں میں کچرا نہیں پھینکا جا سکتا ہے۔ ملکی مفاد کے خلاف نہ صرف خود کچھ اقدام نہیں کرنا چاہیے بلکہ مخالف ملک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مذموم سرگرمیوں کے متعلق اطلاعات فوراً انتظامیہ کو فراہم کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔ اسی طرح بین الاقوامی شہریت کا تصور اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اس کے بنیادی عوامل سے بھی ہماری آشنائی بنائے رکھیں اور یہ تعلیمات خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں خواندگی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ایسے کئی اہم نکات شہریوں کو اجاگر کرنے والے امور میں شامل ہیں، یوکرین کی تعلیم میں خاص مقام رکھتی ہیں اور ملک کی ترقی میں معاون ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات اور لسانی علوم کا ادارہ (آوے روس) ترمیم

بین الاقوامی تعلقات اور لسانی علوم کا ادارہ کا یوکرین-عربی ماورائے وطن ادارہ ہے جسے محنت کش انتظامیہ کے بین علاقائی اکیڈمی کی طرف سے، عربی دانشور طبقے کے نمائندوں کے گروپ کی طرف سے اور یوکرین میں عربی تاجروں کی طرف سے 1 ستمبر 2003ء کو میں قائم کیا گیا ہے۔ ادرارہ بارہویں صدی کے نامور فلسفی اور سیاح (ابن رشد) کے اعزاز میں موسوم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کو کو ارسطو کے کاموں کی باقیات کے مبصر اور قدرتی سائنس، طب، لسانیات اور قانون کے علاقوں میں محقق اچھی طرح جانتے ہیں۔[3]

تربیت ترمیم

محکمہ تعلیم کی حکمت عملی اس ادارے کا ایک اہم عنصر ہے جسے تجربہ کار اساتذہ کی تعلیمی خدمات کے ذریعے فراہم ہے۔ اس کی کارکردگی کا خلاصہ اس طرح ہے:* سیاسیات کا شعبہ۔* بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی میڈیا کا شعبہ۔* غیر ملکی معاشی سرگرمی کے انتظام کا شعبہ۔* عربی مطالعاتی شعبہ۔* اصول اور ترجمہ کی ریاضت کا شعبہ۔* غیر ملکی زبانوں کی شعبہ۔* یوکرینی زبان اور ادب کا شعبہ۔* ادارے کے انتظامات کا شعبہ۔

گریجویٹس کو ریاستی نمونہ کی اعلی تعلیم کا ڈپلوما اور اہلکاروں (انسانی وسائل) کے انتظام کے بین علاقائی اکیڈمی کا ڈپلوما دیا جاتا ہے۔ یہ بین الاقوامی قانونی معیار اور دیگر معیاروں کے مطابق بنائے گئے ہیں اور گریجویٹس کو اپنی تخصیص پر کام کرنے کا موقع یا پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے مطالعہ پر اپنی تعلیم جاری کرنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے اکیڈمی میں بھرتی ایجنسی یوکرین میں اور بیرون ملک میں کاروباری اداروں اور ملکیت کے مختلف اقسام کی تنظیموں میں گریجویٹس روزگار کے لیے حصہ ہے اور بیرون ملک میں مابعد تعلیم تربیت کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔[3]

ماقبل جامعہ کورسوں کی تعلیم ترمیم

ادارے میں ماقبل جامعہ کورسوں کی تعلیم و تربیت (پری یونیورسٹی کوسیز، ابتدائی شعبہ) بین الاقوامی ابتدائی انسٹی ٹیوٹ مندرجہ ذیل شعبوں سے متعلق ماہرین کے لیے اولین یونیورسٹی تربیت فراہم کرتا ہے:* معاشیات.* نفسیات.* ہیومینٹز (humanities)* انجینرنگ* طب اور حیاتیات.[3]

ابتدائی شعبہ ترمیم

ابتدائی شعبہ میں تربیت کے دوران غیر ملکی طالب علم یوکرینی یا روسی زبان (انتخاب کے لحاظ سے ) سیکھتے ہیں اور چنی ہوئی تخصیص (اسپیشلائزیشن) کے حساب سے اچھی طرح سے مندرجہ ذیل موضوع پڑھتے ہیں: جیسے ریاضی، طبیعیات، کیمیا، حیاتیات، معاشیات، جغرافیہ، تاریخ، کمپیوٹر سائنس وغیرہ۔ تربیت کی مدت ایک تعلیمی سال (8-10 ماہ کے دوران کورس کے حساب سے اور آمد کی تاریخ کے حساب سے اور اس کے ساتھ ساتھ گروپ کی تشکیل کرنے کے مطابق) ہے۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. Bassis/Dhilawala. (2009). Cultures of the World:Ukraine p.72
  2. Ukraine's education system should be funded at 10% of GDP, says Lytvyn آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ interfax.com.ua (Error: unknown archive URL), Interfax-Ukraine (November 23, 2009)
  3. ^ ا ب پ ت یوکرین میں تعلیم[مردہ ربط]