11 جولائی
9 جولائی | 10 جولائی | 11 جولائی | 12 جولائی | 13 جولائی |
واقعات
ترمیم- 1930ے - آسٹریلوی کھلاڑی ڈان بریڈمین نے ایک ہی دن میں 309 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا
- 1960ء - ہارپر لی کے ناول ٹو کل دا موکنگ برڈ (To Kill the Mockingbird) کی پہلی اشاعت
- 2012ء - پلوٹو کے پانچوں چاند کی دریافت
- 2010ء اسپین فٹ بال کا عالمی چیمپیئن بنا [1]
- 2006ء بھارت کے شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں سات بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو سو نو افرادہلاک جبکہ سات سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ممبئی پولیس نے لشکر طیبہ اور اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا پردھماکوں کا الزام عائد کیا تھا [1]
- 2003ء اٹھارہ ماہ کے تعطل کے بعد لاہور دہلی بس سروس کادوبارہ آغاز ہوا [1]
- 1995ء سرب فوجوں نے بوسنیا اور ہرزیگویناکے آٹھ ہزار سے زائد مسلمان شہریوں کو قتل کر دیا [1]
- 1995ء امریکا اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہوئے [1]
- 1989ء دولت مشترکہ نے پاکستان کو دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت کی باضابطہ پیش کش کر دی [1]
- 1987ء اقوام متحدہ نے عالمی یوم آبادی منانے کا آغاز کیا دنیا کی آبادی 5 ارب سے تجاوز کرگئی [1]
- 1405 - منگ ایڈمرل ژینگ ہی نے پہلی بار دنیا کی سیر کرنے کے لیے سفر کیا۔
- 1921 - ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ نے امریکی سپریم کورٹ کے 10 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا، دونوں عہدوں پر فائز رہنے والے واحد شخص بن گئے۔
- 1950 - پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور بین الاقوامی بینک میں شامل ہوا۔
- 2006ء - ممبئی ٹرین بم دھماکے: ممبئی، بھارت میں سلسلہ وار بم حملوں میں 209 افراد ہلاک ہوئے۔
ولادت
ترمیم- - 1657ء - فریڈرک اول، پروشیا کا پہلا بادشاہ
- - 1767ء - جان کوئنسی ایڈمز امریکی سیاست دان اور چھٹا امریکی صدر
- - 1950ء - پرویز ہودبھائی، پاکستانی ایٹمی طبیعیات دان
- - 1952ء - بل باربر کینیڈین آئس ہاکی کھلاڑی
- - 1982ء - کرس کولی امریکی فٹ بال کھلاڑی
- - 1990ء - پیٹرک پیٹرسن امریکی فٹ بال کھلاڑی
وفات
ترمیم- - 1936ء - جیمز مرے امریکی اداکار (پیدائیش: 1901ء)
- 1957ء آغا خان سوم سر سلطان محمد شاہ کا انتقال ہوا [1]
- 1174ء - امالریک اول، یروشلم کا بادشاہ
- 1869ء - مصطفٰی خان شیفتہ، اردو کے شاعر اور نقاد اور مرزا غالب کے ہم عصر
- 2003ء - بھیشم ساہنی، ہندوستانی مصنف، ہندی میں ڈرامہ نگار اور ایک اداکار
تعطیلات و تہوار
ترمیم- عالمی یوم آزادی