بھارت میں 13 سلسلہ وار بم دھماکوں کا دہشت گردانہ واقعہ جو بمبئی (موجودہ، ممبئی) مہارشٹرا میں 12 مارچ 1993ء کو ہوئے۔[3] یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔[4]

1993ء بمبئی بم دھماکے
مقامممبئی، مہارشڑا، بھارت
تاریخ12 مارچ 1993
13:30–15:40 (UTC+05:30)
نشانہہوٹل، دفاتر کی عمارات، بنک، وغیرہ۔
حملے کی قسمکار بم دھماکے
ہلاکتیں257[1]
زخمی713[2]
مرتکبینڈی کمپنی کے ساتھ وابستہ جرائم مافیا کے بھارت میں تربیت یافتہ پیشہ ور گروہ

خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔ اور یا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کام بیرون ملک کے چنگی چوروں (اسمگلروں) کی مدد سے کیا گيا جیسے حاجی احمد، حاجی عمر، توفیق جلیانوالہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی چنگی چور، داؤد جٹ وغیرہ۔

بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔[5][6][7] تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔[8] مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔[9][10][11] پھانسی سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے یعقوب میمن نے آخری کوشش کی اور رحم کی درخواست دی،[12] مگر اسے رد کر دیا گیا۔ جبکہ سماجی کارکنان اور وکیلون کے ایک گروہ نے یعقوب میمن کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی درخواست پیش کی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Bomb Blasts in Mumbai, 1993–2006"۔ Institute for Conflict Management۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-15
  2. Monica Chadha (12 ستمبر 2006)۔ "Victims await Mumbai 1993 blasts justice"۔ BBC News۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-15
  3. "Mumbai bombings: 400 detained"۔ CNN۔ 13 جولائی 2006۔ 2007-03-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-15
  4. Thomas Hansen (2001)۔ Wages of Violence: Naming and Identity in Postcolonial Mumbai۔ Princeton, New Jersey: مطبع جامعہ پرنسٹن۔ ص 125۔ ISBN:978-0-691-08840-2
  5. "Ruling on the 1993 Mumbai bomb blasts, Supreme Court sends a strong anti-terror message"۔ Times of India۔ 22 مارچ 2013۔ 2013-04-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-23
  6. "Death sentence upheld in 1993 Indian bombing that killed 257"۔ Los Angeles Times۔ 21 مارچ 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-23
  7. "1993 Mumbai bomb blasts: Finally, justice for 257 victims"۔ Times of India۔ 22 مارچ 2013۔ 2013-04-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-23
  8. "1993 blasts: 98 punished, big fish still free"۔ Hindustan Times۔ 22 مارچ 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-23
  9. "Supreme Court allots less than five minutes to Yakub Memon's final appeal of his death sentence"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
  10. "The many wrong messages that hanging Yakub Memon would send"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
  11. "Maharashtra's 53rd birthday gift to Yakub Memon: Death by hanging"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
  12. After SC denies relief, Yakub Memon submits mercy petition to Maharashtra governor | India News - Times of India