یعقوب میمن
یعقوب عبد الرزاق میمن (پیدائش: 30 جولائی 1962[1]) ایک بھارتی حساب دار جو دہشت گردی کے الزام میں ناگپور سینٹرل جیل میں قید رہے۔[4] یعقوب میمن 12 مارچ 1993ء کو ممبئی شہر میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کا مبینہ مجرم تھا اور ٹاڈا نے اس جرم میں اسے 27 جولائی 2007 کو سزا سنائی۔[5] جس پر 10 جولائی 2015ء کو عمل کیا گیا۔
پیدائش | جولائی 1962 (عمر سال)[1] ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
---|---|
پیشہ | چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ |
وجہ شہرت | 1993 بمبئی بم دھماکے |
مذہب | اسلام |
مجرمانہ سزا | موت[2] (مکمل فہرست کے لیے ذیل میں ملاحظہ کریں) |
عدالتی فیصلہ | مجرمانہ سازش (27 جولائی 2007)[2] (ذیل میں مکمل فہرست ملاحظہ فرمائیں) |
قتل | |
ملک | بھارت |
ان سلسلہ وار دھماکوں میں ایک درجن سے زائد مقامات پر دھماکے، 260 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پندرہ برسوں تک چلے مقدمہ میں خاص ٹاڈا جج پی كودے نے جولائی 2007ء میں 12 لوگوں کو موت کی سزا سنائی تھی، جس میں سے ایک یعقوب میمن بھی تھا۔ یعقوب پر دھماکوں کی سازش میں شامل ہونے کے علاوہ واردات کے لیے گاڑیوں کا انتظام نیز دھماکا خیز مواد سے لدی گاڑیوں کو مخصوص جگہوں پر کھڑا کروانے کا الزام تھا، پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد سے وہ ناگپور سینٹرل جیل میں قید ہے۔ میمن کی نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے اس کی پھانسی برقرار رکھی تھی۔ سن 2014ء میں بھارت کے صدر پرنب مکھرجی کی طرف سے بھی اس کی رحم کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے، حالانکہ ان کے وکلا نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں بدلنے کی کوشش کی تھی؛ وکلا کی دلیل تھی کہ وہ صرف دھماکوں کی سازش میں شامل تھا نہ کہ دھماکوں کو انجام دینے میں۔ عدالت کے مطابق، یعقوب میمن، ٹائیگر میمن اور داؤد ابراہیم ممبئی دھماکوں کے اہم سازشی کردار تھے۔ یعقوب میمن تب سے بھارتی جیل میں بند تھے جب نیپال پولیس نے اسے کھٹمنڈو سے گرفتار کرکے ہندوستانی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو سونپا تھا۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ایک اکاؤنٹ سے وابستہ فرم چلا رہا تھا، جس کے ذریعے وہ اپنے بھائی ٹائیگر میمن کے غیر قانونی فائنانس سنبھالتا تھا۔[6][7]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Maharashtra's 53rd birthday gift to Yakub Memon: Death by hanging"۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
- ^ ا ب "Yakub Memon to be hanged on 30 July as SC rejects Mumbai blast convict's plea"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 21 جولائی 2015۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
- ^ ا ب "BBC NEWS - South Asia - Victims await Mumbai 1993 blasts justice"۔ bbc.co.uk۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
- ↑ Rishi Iyengar (16 جولائی 2015)۔ "India Moves to Hang Terrorist Yakub Memon Amid Growing Calls to Abolish Death Penalty"۔ ٹائم (رسالہ)۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-22
- ↑ "Yakub Memon to hang for Mumbai blasts, Supreme Court rejects plea"۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-28
- ↑ یعقوب میمن کو پھانسی کی تیاری(دینک جاگرن)
- ↑ یعقوب میمن کی موت کی سزا برقرار(نوبھارت ٹائمز)
بیرونی روابط
ترمیم- آئیے بمبئی دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کے بارے میں 8 خاص باتیںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khabar.ndtv.com (Error: unknown archive URL)
- جانیں: کون ہیں یعقوب میمن، اے بی پی نیوزآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ abpnews.abplive.in (Error: unknown archive URL)