الکحولی التہاب جگر

(Alcoholic hepatitis سے رجوع مکرر)

اس کو عام الفاظ میں، شراب کے استعمال سے پیدا ہونے والی جگر کی سوزش کہـ سکتے ہیں۔ كَبـِد (kabid) کہتے ہیں جگر کو اور اس کی جمع اکباد ہوتی ہے۔ التھاب (altihab) کہا جاتا ہے سوزش یا inflammation کو، لہذا الکحولی التھاب کبد کا سے مراد --- الکحل کی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش جگر --- کی ہے۔ انگریزی میں اس کو Alcoholic Hepatitis کہا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اس کا ایک متبادل نام، الکحولی التھاب جگر بھی ہے۔

چونکہ جگر کو کبد بھی کہا جاتا ہے اسی لیے اس جگری مرض کے اردو میں دو نام ہیں، دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔
  1. الکحولی التھاب کبد
  2. الکحولی التھاب جگر

علامات و اشارات

ترمیم
تذکرہ: یہ لازمی نہیں کہ ہر متاثرہ شخص میں وہ تمام علامات و اشارات پائے جائیں جو نیچے درج ہیں

تفریقی تشخیص

ترمیم
تفریقی تشحیص سے سادہ الفاظ میں مراد --- فرق کرنے --- کی ہے ، یعنی ایک جیسی علامات رکھنے والے امراض میں فرق کر کے انکو الگ الگ پہچاننا۔ اور طبی الفاظ میں اسکو یوں کہا جاتا ہے کہ کسی مرض کو اسی جیسی علامات رکھنے والے دوسرے امراض سے علیحدہ شناخت کرنا۔ اسکو انگریزی میں Differential Diagnosis کہتے ہیں۔ تفریقی تشخیص ، درست علاج معالجہ فراہم کرنے میں انتہائی اہم ہے کہ اسکی مدد سے ملتے جلتے امراض کو الگ کرکے خاص طور پر اس مرض کے لیۓ دوا کا فیصلہ کیا جاتا ہے جسکا علاج مقصود ہو۔
الکحولی التھاب کبد جیسی یا اس سے ملتی جلتی علامات رکھنے والے چند دوسرے امراض ذیل میں دیے گئے ہیں اور اس کو ان امراض سے تفریقی تشخیص کیا جانا درست علاج و معالجہ کے لیے لازمی ہے۔
  • التھاب مرارہ (cholecystitis) سے تفریق --- مرارہ کو کیسہءصفراء بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کی شکل کیسہ یا تھیلے نما ہوتی ہے اور یہ صفراء (bile) جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔ مرارہ کی التھاب کی علامات بھی الکحولی التھاب کبد سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں
  • سنگ صفراوی (cholelithiasis) --- اس کیفیت میں مرارہ یا اس سے ملحقہ صفراء کی نالیوں میں پتھری (سنگ) پیدا ہوجاتے ہیں
  • الکحل کے علاوہ دیگر کسی وجہ سے ہونے والا مرض تشمع (tashamma) --- یعنی جگر میں زخم اور ان کی وجہ سے سوختگی اور عقدے یا چھوٹی چھوٹی گ رہیں بن جانا، اس کو انگریزی میں cirrhosis کہا جاتا ہے
  • غیر الکحولی جگر چرب (fatty liver) --- جربیوں کی چند مخصوص اقسام مثلا، ٹرائی گلیسرائڈ کے جگر میں غیر ضروری طور پر جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا مرض ہے جس میں جگر کی رنگت اپنی اصل سے بدل کر پیلاہٹ زدہ ہوجاتی ہے۔
  • وائرسی التھاب کبد --- وائرس (نا کہ الکحل) کی وجہ سے پیدا ہونے والا التھاب کبد
  • ادویادتی التھاب کبد --- مختلف ادویات کے غلط استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی التھاب جگر

عـلاج

ترمیم
  • شراب سے مکمل پرہیز
  • بیماری کے دوران زندگی میں سہولت پیدا کرنے والے طریقہ کار اختیار کرنا مثلا مکمل آرام اور طبیب کی ہدایات پر عمل
  • جگر پر اثرانداز ہونے والی ادویات سے مکمل پرہیز
  • طبیب مرض کی نوعیت کو دیکھ کر احتیاطیں، مشورے اور ادویات فراہم کرتا ہے
  • ادویات میں میتھائل پریڈنیسولون (methylprednisoone) مرض کے شدید ہونے کی صورت میں دی جا سکتی ہے یہ دوا قشری شکر (glucocorticoid) کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے
لاتعلقیت: اس مضمون میں مرض سے متعلق معلومات اور ادویات کی وضاحت صرف علمی معلومات مہیا کرنے کی خاطر دی گئی ہیں انکا مقصد نا تو علاج میں کسی قسم کی مداخلت کرنا ہے اور نا ہی معاونت کرنا یا کوئی مشورہ فراھم کرنا، یہ کام اس طبیب کا ہے جسکے زیر اثر مریض ہو۔ کسی طبیب کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال یا خود علاج کی کوشش شدید نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ طب ایک تیزرفتاری سے تبدیل ہوتے رہنے والا شعبۂ علم ہے اور اس صفحہ کی معلومات مستقبل میں ہونے والی تحقیق کی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں، انہیں مستقل تادمِ تاریخ کرتے رہنے کی ضرورت ہوگی۔