خلیج بیگل
(Beagle Gulf سے رجوع مکرر)
خلیج بیگل (Beagle Gulf) ایک جسم آب ہے جس پر بندرگاہ ڈارون واقع ہے۔ مغرب میں یہ بحیرہ تیمور میں کھلتی ہے اور مشرق میں یہ آبنائے کلیرنس کو خلیج وان دیمن سے جدا کرتی ہے۔ یہ تقریبا 100 کلومیٹر طویل اور 50 کلومیٹر وسیع ہے۔[1]
نام
ترمیماس کا نام بحری جہاز ایچ ایس ایم بیگل کے نام پر ہے جس پر چارلس ڈارون اور رابرٹ فیٹز رائے نے آسٹریلیا کے کچھ حصوں کے ارد گرد سفر کیا۔
تاہم چارلس ڈارون اور رابرٹ فیٹز رائے نے کنگ جارج ساونڈ (مغربی آسٹریلیا) سے 1836 میں ایچ ایس ایم بیگل پر براہ راست جزائر کوکوس کا سفر کیا، جاوا کے جنوبی ساحل پر اور وہاں سے کیپ ٹاؤن اور واپس انگلستان۔ وہ خلیج بیگل سے 3000 بحری میل دور رہے اور اس کے وجود کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Cambridge Dictionary of Australian Places.
- ↑ Alan Powell: Who Named Beagle Gulf?: A Cautionary Tale. Journal of Northern Territory History, No. 22, 2011: 104-108. ISSN: 1034-7488. Cited on 29 Oct 2012.