ای نمبر
(E Numbers سے رجوع مکرر)
ای نمبر (E Numbers) وہ شماریاتی عنوان یا رمز ہیں جو بین الاقوامی شماریاتی نظام (International Numbering System :INS) کے تحت ایسے کیمیائی اجزاء کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو عموماً اضافی غذائی اجزا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں مگر ان کے دیگر استعمال بھی ہیں۔ یورپی اتحاد کے ممالک میں ان ای نمبروں کا استعمال قانونی طور پر ضروری ہے مگر یہ باقی دنیا میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ عموماً ان سے پہلے انگریزی حرف ای (E) اور اس کے بعد کوئی نمبر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً E-422، E-471 وغیرہ۔ یہ اجزاء حلال بھی ہو سکتے ہیں اور حرام بھی۔
جدول بندی
ترمیماردو متبادل مہیا ہونے تک انگریزی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔
ای نمبر حدود | ذیلی حدود | تفصیل |
---|---|---|
100–199 غذائی رنگ |
100–109 | مختلف زرد رنگ |
110–119 | مختلف نارنجی رنگ | |
120–129 | مختلف سرخ رنگ | |
130–139 | مختلف نیلے اور بنفشی رنگ | |
140–149 | مختلف سبز رنگ | |
150–159 | مختلف بھورے اور سیاہ رنگ | |
160–199 | دوسرے رنگ | |
200–299 حفاظتی اجزا |
200–209 | ساربیک تیزاب (sorbates) |
210–219 | بینزویک تیزاب (benzoates) | |
220–229 | سلفائٹ (sulphites) | |
230–239 | کاربولک اور فارمک تیزاب (phenols & formates) | |
240–259 | نائٹریٹ (nitrates) | |
260–269 | ایساٹک تیزاب (acetates) | |
270–279 | لیکٹک تیزاب (lactates) | |
280–289 | پروپیانک تیزاب (propionates ) | |
290–299 | دیگر | |
300–399 مخالف تکسید اور ناظمِ تیزابیت اجزا (Antioxidants & acidity regulators) |
300–309 | حیاتین ج ( ascorbates/vitamin C) |
310–319 | gallates & erythorbates | |
320–329 | lactates | |
330–339 | citrates & tartrates | |
340–349 | فاسفیٹ (phosphates) | |
350–359 | malates & adipates | |
360–369 | succinates & fumarates | |
370–399 | دیگر | |
400–499 گاڑھا کرنے والے، متعادل کنندہ اور ہلکا کرنے والے اجزا (Thickeners,stabilisers & emulsifiers) |
400–409 | alginates |
410–419 | قدرتی گوند (natural gums) | |
420–429 | دیگر قدرتی تعامل | |
430–439 | polyoxythene compounds | |
440–449 | (natural emulsifiers) | |
450–459 | فاسفیٹ (phosphates) | |
460–469 | سیلیولوز مرکبات ( cellulose compounds) | |
470–489 | چربیلے تیزاب اور مرکبات (fatty acids & compounds) | |
490–499 | دیگر | |
500–599 پی ایچ ناظم اور جمنے سے بچانے والے اجزا (pH acidity regulator & anti-caking agents) |
500–509 | نمکیات (mineral acids & bases) |
510–519 | کلورائیڈ اور سلفیٹ ( chlorides & sulphates) | |
520–529 | sulphates & hydroxides | |
530–549 | الکلی دھاتی مرکبات (alkali metal compounds) | |
550–559 | سلیکان مرکبات (silicates) | |
570–579 | سٹیارک اور گلوکانک تیزاب (stearates & gluconates) | |
580–599 | دیگر | |
600–699 ذائقہ بہتر بنانے والے اجزا |
620–629 | glutamates |
630–639 | inosinates | |
640–649 | دیگر | |
900–999 متفرق |
900–909 | موم (waxes) |
910–919 | مصنوعی چمک ( synthetic glazes) | |
920–929 | بہتر کرنے والے تعامل (improving agents) | |
930–949 | packaging gases | |
950–969 | میٹھا کرنے والے اجزا (sweeteners) | |
990–999 | جھاگ بنانے والے اجزا (foaming agents) | |
اضافی اجزاء | 1100–1599 | نئے کیمیائی اجزا جو اوپر دیے گئے کسی طبقے میں شمار نہیں ہوتے |
- اس صفحہ ”ای نمبر“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:ای نمبر پر کلک کریں۔