لمس پیما
(Esthesiometer سے رجوع مکرر)
لَمس پیما (esthesiometer / aesthesiometer) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے جس کی مدد سے جلد کی لمسی (tactile) حساسیت کی پیمائش کی جاتی ہے، جبکہ اس قسم کی جلدی حس کی پیمائش کرنے کو لمس پیمائی (aesthesiometry) کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کو عربی اور اردو حکمت کی کتب میں مِقياسُ الحس المس بھی کہا جاتا ہے لیکن چونکہ پیمائش کے لیے مقیاس کی نسبت پیما (-meter) کا لفظ زیادہ براہ راست ہے اس لیے اردو ویکیپیڈیا پر مقیاس بمعنی -meter کے متبادل کے طور پر - پیما - کا لفظ اختیار کیا گیا ہے جبکہ مقیاسہ (میم پر پیش) کا لفظ بمعنی assay کے استعمال ہوا ہے۔