اوفون(OPhone) یا OMS (اوپن موبائل سسٹم) لینکس پر مبنی ایک محمول اشتغالی نظام ہے۔ ابتدائی طور پر اسے اینڈروئیڈ انکارپوریٹڈ نے تیار کیا جسے گوگل نے خرید لیا اور اوفون کی تکمیل مفتوح دستی محمول اتحاد کے تحت ہوئی۔[1] چائنا موبائل نے مقامی چینی مارکیٹ کے لیے اسے تبدیل کیا اور اوفون سافٹ ویئر ڈویلپرز نیٹ ورک کے طور پر پیش کیا۔

اوفون
ڈویلپراوفون سافٹ ویئر ڈویلپرز نیٹ ورک
زبان تحریرتزت، C, سی++, Java
آپریٹنگ سسٹم خاندانلینکس
فعالی حالتموجودہ
سورس ماڈلمفتوح مصدر
ابتدائی رلیز2 اگست 2009 ء
تازہ ترین ریلیزاوفون2.5 / 2011 اپریل 22
پلیٹ فارمARM, MIPS, Power Architecture, x86
کرنل قسملینکس کرنل
طے شدہ یوزر انٹرفیسگراف
رسمی ویب سائٹwww.ophonesdn.com

تاریخ

ترمیم

اوفون ایک لینکس پر مبنی چائنا موبائل کی طرف سے تیار کردہ ذکی محمول اشتغالی نظام ہے۔ اس کی بنیاد اینڈروئیڈ اشتغالی نظام پر رکھی گئی۔

مصنع لطیفی ارتقا

ترمیم

چائنا موبائل نے عوامی استعمال کے لیے اوفون 1.0 اور 1.5 نسخہ جاری کیے۔
فروری 2010 میں چائنا موبائل نے 2.0 نسخہ جاری کیا۔

مستقبل کی منصوبہ بندی

ترمیم

اگرچہ ایسی افواہیں گردش میں ہیں کہ چائنا موبائل اور بورقس (borqs) کے اوفون پر مزید ترقیاتی کام بند کر ریے ہیں مگر اوفون کا نسخہ 3.0 سال 2011 کے آخر یا 2012 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم