مضروب نور
(Photomultiplier سے رجوع مکرر)
مضروبِ نور (photomultiplier / PMT) ایک ایسی طبیعیاتی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو نورات یعنی photones کو ضیائی برقات (photoelectrons) میں تبدیل کرتی ہے اور اس کے بعد ان کی اس قدر تضخیم کر دیتی ہے کہ ان کو یکشف کیا جاسکے۔ یہ اختراع بنیادی طور پر ایک منفشعی نلی (cathode ray tube) کی طرح کی ہوتا ہے جس میں لگے ہوئے نوری منفیرات (photocathodes) کے ذریعہ سے کم شدت والی (ناقابل اکتشاف) برقناطیسی اشعاع کو پہلے جار (current) میں تبدیل کیا جاتا ہے اور پھر اس جار کو مضروب کیا جاتا ہے (یعنی کئی گنا بڑھایا جاتا ہے) تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔