سبزی کا لفظ عموماً پودوں کے ایسے حصے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی کھانے کے لیے ممکن ہو۔ چونکہ اس لفظ کو روایتاً استعمال کیا جاتا ہے اس لیے اس کی سائنسی بنیاد کوئی نہیں اور بعض اوقات پھلوں کو بھی سبزی میں شامل کر لیا جاتا ہے مثلاً ٹماٹر۔ سبزی کی مثالیں کریلا، میتھی، آلو، گوبھی، بھنڈی، توری، کدو، گاجر وغیرہ ہیں۔ آپ دیگر سبزیوں کے نام بھی جان سکتے ہیں۔ فنجس کو بھی سبزی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ سبزیوں میں مختلف پودوں کے بیج، شاخیں، پھل اور جڑیں سب کی مثالیں ملتی ہیں۔ کچھ مشہور سبزیاں امریکا کی دریافت کے بعد براعظم امریکا سے لائی گئیں جن کو لوگ پندرہویں صدی عیسوی سے پہلے نہیں جانتے تھے۔ مثلاً ٹماٹر اور آلو۔ آج آلو سب سے زیادہ استعمال کی جانی والی سبزی ہے جو اصل میں ایک طرح کی جڑ ہے۔

سبزیاں