آتھیا شیٹی
آتھیا شیٹی[ح 1] (پیدائش 5 نومبر 1992)[5] ایک بھارتی فلم اداکار ہے جس نے بالی وڈ میں اپنی پہچان بنائی۔ اس نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات رومانٹک ایکشن فلم ہیرو سے کی جس کے لیے اس نے دادا صاحب پھالکے ایکسیلینس ایوارڈ جیتا اور بیسٹ فیمیل ڈیبیو کے لیے فلم فیئر انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[6]
آتھیا شیٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
5 نومبر 1992
قومیت | بھارتی |
والدین | سنیل شیٹی (باپ) مانا شیٹی (ماں) |
والد | سنیل شیٹی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
تعليم | کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول امریکن اسکول آف بومبے |
مادر علمی | نیو یارک فلم اکیڈمی |
پیشہ | اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمعطیہ کا جنم 5 نومبر 1992ء کو ممبئی میں اداکار سنیل شیٹی اور ڈائریکٹر مانا شیٹی کے گھر ہوا۔[7] اس کا باپ تلووا ہے[8] اور اس کی ماں نیم مسلم اور نیم پنجابی کپور ہے۔[9]
عطیہ نے مشہور کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول میں پڑھائی کی اور بعد میں امریکن اسکول آف بومبے میں داخلہ لیا۔[10] وہاں ہی، اس نے شردھا کپور اور ٹائیگر شروف کے ساتھ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لیا۔[11] 18 سال کی عمر میں، وہ فلم اکادمی میں داخلہ لینے کے لیے اکیلی نیویارک شہر میں بس گئی کیونکہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی۔
فلموگرافی
ترمیمسال | فلم | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
2015 | ہیرو | رادھا ماتھر | مرکزی کردار |
2017 | مبارکاں | بنکل سندھو | دوسرا اہم کردار |
2018 | نواب زادے | خصوصی ظہور | ایک گانے ’’تیرے نال نچنا‘‘ میں |
2019 | موتی چور چکنا چور | اینی |
حواشی
ترمیم- ↑ آتھیا دراصل عربی نام عطیہ[1] سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں عطیہ کرنا، ڈونیٹ کرنا،[2] اور ہندی و انگریزی زبان سے ترجمہ ہونے کی وجہ سے تلفظ آتھیا ہو گیا ہے۔ سنیل شیٹی کی بیوی مانا قادری مسلمان ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹی کا نام عطیہ رکھا تھا، 1990ء کی دہائی کے اردو اخبارات و رسائل میں نام عطیہ ہی شائع ہوا تھا۔ ابھی بھی کئی اخبارات[3] خصوصاً بی بی سی[4] انگریزی اور ہندی تلفظ کی بجائے اصل عربی لفظ استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Atiya is Arabian Indian origin Name"
- ↑ "athiya meaning"
- ↑ "عطیہ شیٹی"
- ↑ "سنیل شیٹی کے بیٹی عطیہ شیٹی"
- ↑ Upala (8 نومبر 2010) KBR۔ "Sunil Shetty had a swell Diwali"۔ Mid-Day۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2015
- ↑ "Sooraj Pancholi, Athiya Shetty bag best debut at Dada Saheb Phalke awards"۔ mid-day۔ 29 اپریل 2016۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2016
- ↑ "Acting with dad will be weird: Athiya Shetty"۔ indianexpress.com۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2015
- ↑ "Tuluvas hardworking: Sunil Shetty"۔ deccanherald.com۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2016
- ↑ Priya (7 مئی 2014) Gupta۔ "Mumbai girls were safe when Balasaheb was alive: Suniel Shetty"۔ Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2015
- ↑ "Athiya Shetty: Lesser known facts"۔ The Times of India۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2016
- ↑ "Athiya Shetty: My grandfather is larger than life for me as he has never discriminated between a boy and a girl"۔ timesofindia.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2015
بیرونی روابط
ترمیم- No URL found. Please specify a URL here or add one to Wikidata.
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر آتھیا شیٹی