آدم جی حاجی داؤد

پاکستانی تاجر، صنعت کار، مخیر شخصیت

سر آدم جی حاجی داؤد (انگریزی: Adamjee Haji Dawood) (پیدائش: 30 جون، 1880ء - وفات: 26 جنوری، 1948ء) ہندوستان کے مشہور و معروف تاجر، صنعت کار، مخیر شخصیت اور تحریک پاکستان کے اکابرین میں شامل تھے۔ وہ پٹ سن کی صنعت کے بادشاہ کہلاتے تھے۔ مسلم کمرشل بینک اور آدم جی انشورنس کمپنی کے بانی تھے۔

آدم جی حاجی داؤد

معلومات شخصیت
پیدائش 30 جون 1880ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیتپور ،  گجرات ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جنوری 1948ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عبد الواحد آدم جی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صنعت کار ،  انسان دوست ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نائٹ بیچلر    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی ترمیم

سر آدم جی حاجی داؤد 30 جون، 1880ء کو جیت پور، گجرات (موجودہ بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ خاندانی ماحول کی وجہ سے ابتدا ہی سے تجارت کی طرف راغب ہوئے اور غیر منقسم ہندوستان کے بڑے تاجروں میں شمار ہوئے۔ انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایت پر روزنامہ ڈان کی نئی دہلی سے اشاعت میں ہاتھ بٹایا اور کل ہند مسلم ایوانِ تجارت کی تنظیم قائم کی۔ وہ پٹ سن کی صنعت کے بے تاج بادشاہ کہلاتے تھے اور آدم جی انشورنس اور مسلم کمرشل بینک کے بانی تھے۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے اس نوزائیدہ مملکت پاکستان کی اقتصادی بنیادیں استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔[1]

وفات ترمیم

سر آدم جی حاجی داؤد 26 جنوری، 1948ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پاکستان کرونیکل: عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 13