آرتھر جیفری 18 اکتوبر 1892ء کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیدا ہوا۔ اس کی وفات 2 اگست 1959ء میں کینیڈا میں ہوئی۔ وہ ایک متعصب پروٹسٹنٹ مسیحی تھا۔ شروع میں قاہرہ میں مشرقی علوم کے اسکول میں سامی زبانوں کے استاذ کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔ بعد ازاں 1938ء میں کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک ہو گیا ۔

علمی مقام ترمیم

آرتھر جیفری نے ابن ابی داؤد کی کتاب، المصاحف کو اپنی تحقیق سے شائع کیا اور قرآن پر کئی کتابیں لکھیں، جن میں قرآن کے متن و جمع قرآن پر مباحث ہیں۔ اہل علم نے آرتھر کی تحقیق پر کئی اعتراضات کیے ہیں۔ ڈاکٹر محب الدین واعظ نے اپنی تحقیق میں نشان دہی کی ہے کہ کیسے آرتھر جیفری اپنی طرف سے اصل کتاب میں ابواب کے نام رکھتا ہے اور بعص جگہ الفاط تک شامل کیے ہیں۔

آرتھر جیفری نے کتاب المصاحف کی تحقیق میں’ نسخہ ظاہریہ‘ کو بنیاد بنایا اور اس کا تقابل ’نسخۃ دار الکتب المصریۃ‘ سے کیاہے۔ آرتھر جیفری کا دعویٰ ہے کہ’نسخۃ دار الکتب المصریۃ‘ کا نسخہ ایک دوسرا نسخہ ہے حالانکہ وہ ’نسخہ ظاہریہ‘ ہی کی ایک نقل ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ دونوں نسخوں میں پہلا صفحہ موجود نہیں ہے۔[1]

نظریات ترمیم

آرتھر جیفری کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے میں قرآن تحریری شکل میں موجود نہیں تھا۔ اس کا کہنا یہ بھی ہے کہ مستشرقین کی تحقیق کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پڑھنا لکھنا جانتے تھے۔ آرتھر جیفری نے لکھا ہے کہ اہل مغرب کی تحقیق کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ محمد صل عللہ علیہ والہ وسلم مسلمانوں کے لیے اپنی زندگی کے آخری حصے میں ایک کتاب (یعنی قرآن) مرتب کر رہے تھے۔ ابوبکر صدیق کے زمانے میں جمع قرآن کے کام کے بارے اس کا خیال یہ ہے کہ یہ ایک ذاتی جمع تھی نہ کہ سرکاری۔ اس کے گمان میں سرکاری سطح پر قرآن کی جمع کا کام عثمان بن عفان کے دور میں شروع ہوا۔ آرتھر جیفری نے اس خیال کا بھی اظہار کیا ہے کہ بعض اسکالرز کی تحقیق کے مطابق زید بن ثابت نے جمع قرآن کا کام صرف عثمان بن عفان کے لیے کیا تھا لیکن چونکہ عثمان کی شخصیت متنازع تھی لہٰذا بعض اصحاب نے جمع قرآن کے کام کی نسبت ابو بکر کی طرف کرنے کے لیے کچھ ایسی روایات وضع کر لیں جن کے مطابق زید بن ثابت کو ابو بکر کے زمانے میں جمع قرآن پر مامور کیا گیا تھا۔[2]

کتابیں ترمیم

آرتھر جیفری کی کتابیں :[3]

  • قرآن کریم کی متنی سرگزشت (The Textual History of the Qur'an)
  • قرآن پاک کے صوفیانہ حروف (The Mystic Letters of the Koran)
  • فاتحہ کے مختلف متن (A Variant Text of the Fatiha)
  • سمرقند نسخے کا املا (The Orthography of the Samarqand Codex)
  • قرآن کریم کی متنی سرگزشت کا مواد (Materials for the History of the Text of the Qur'an)
  • قرآن کی غیر ملکی فرہنگ (The Foreign Vocabulary of the Qur'an)
  • اسلام پر ایک ریڈر (A Reader on Islam)

حوالہ جات ترمیم

  1. کتاب المصاحف مع تحقیق ڈاکٹرر محب الدین واعظ : 463،464
  2. The Textual History of the Qur’an by Arthur Jeffery, 1946
  3. Jeffery's books