آسام میں مسیحیت
آسام میں مسیحیت تیسرا برا مذہب ہے۔ آسام بھارت کی ایک ریاتس ہے جو شمال مشرقی بھارت میں واقع ہے۔ بھارت میں مردم شماری، 2011ء کے مطانق آسام میں مسیحیوں کی کل تعداد 1,165,867 ہے جو کل آبادی کا 3.74% ہے۔ آسام میں مسیحیت اسلام کے بعد دوسرا برا تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ آسام میں مسیحیت کا سب سے بڑا مرکز دیما ہساؤ ضلع ہے جہاں کل آبادی کا تقریباً 30 فیصد حصہ مسیحیوں پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد کاربی آنگلونگ ضلع ہے جہاں 16.5% مسیحی ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2011ء مردم شماری کے ہیں۔
آسام میں مسیحی مشنری اور تبلیغ کی ابتدا 1626ء میں ہوئی جب دو مشنریوں کاربال اور سیسیلا کو وہاں بھیجا گیا۔ یہ دونوں 26 ستمبر 1626ء کو آسام پہنچے۔ وہ آسام ہوتے ہوئے ہوگلی-چنچرا جا رہے تھے۔ 1836ء میں باقاعدہ مسیحی مشنری نے وہاں کام کرنا شروع کیا اور ناتھن براون اور اولیور کو وہاں بھیجا گیا۔ یہ دونوں اس سے قبل برما میں اپنی تبلیغی خدمات دے چکے تھے۔ وہ اپنے ساتھ چھاپہ خانہ لے گئے تھے اور پہلی متربہ سادیہ میں اترے۔ سادیہ آسام کے مشرق بعد میں ہے۔ وہاں انھوں نے آسامی اور خامتی زبانوں میں اسکول کا قیام کیا اور کتابیں شائع کیں۔ انھوں نے عہد نامہ جدید کا ترجمہ بھی آسامی زبان میں کیا۔ لیکن 1839ء میں خامتی جنگجووں نے واویلا مچا دیا اور وہ دونوں جے پور روانہ ہو گئے۔ جے پور میں بھی وہ آسامی زبان میں کتابیں شائع کرتے تھے۔ عہد نامہ جدید کا پہلا آسامی زبان کا ترجمہ 1848ء میں ‘امار ترانکورت جیسو کرشتور نیوم‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس نے آسامی زبان میں کچھ دعائیں بھی شائع کیں۔
آسام میں کھاسی اور گارو دو اہم مسیحی قبیلے ہیں۔[1] آسام میں بنگالیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان میں بھی کچھ مسیحی پائے جاتے ہیں۔[2]
ضلعوں میں آبادی
ترمیم# | ضلع | کل آبادی | مسیحی آبادی | % |
---|---|---|---|---|
1 | کاربی آنگلونگ ضلع | 956313 | 157789 | 16.50% |
2 | شونت پور ضلع | 1924110 | 138166 | 7.18% |
3 | ادلگری ضلع | 831668 | 110215 | 13.25% |
4 | کوکراجھر ضلع | 887142 | 101091 | 11.40% |
5 | گوالپارا ضلع | 1008183 | 77862 | 7.72% |
6 | تنسوکیا ضلع | 1327929 | 76877 | 5.79% |
7 | دیما ہساؤ ضلع | 214102 | 63310 | 29.57% |
8 | ڈبروگڑھ ضلع | 1326335 | 52968 | 3.99% |
9 | گولا گھاٹ ضلع | 1066888 | 50582 | 4.74% |
10 | چیرانگ ضلع | 482162 | 49747 | 10.32% |
11 | لکھیم پور ضلع | 1042137 | 46217 | 4.43% |
12 | کاچار ضلع | 1736617 | 37635 | 2.17% |
13 | کامروپ ضلع | 1517542 | 33297 | 2.19% |
14 | شیو ساگر ضلع | 1151050 | 33147 | 2.88% |
15 | باکسا ضلع | 950075 | 27076 | 2.85% |
16 | ناگاؤں ضلع | 2823768 | 26844 | 0.95% |
17 | جورہٹ ضلع | 1092256 | 21051 | 1.93% |
18 | کامروپ میٹروپولیٹن ضلع | 1253938 | 18810 | 1.50% |
19 | کریم گنج ضلع | 1228686 | 11990 | 0.98% |
20 | دھیماجی ضلع | 686133 | 8711 | 1.27% |
21 | ہائلاکاندی ضلع | 659296 | 8480 | 1.29% |
22 | بونگائی گاؤں ضلع | 738804 | 5924 | 0.80% |
23 | دھوبری ضلع | 1949258 | 4107 | 0.21% |
24 | درنگ ضلع | 928500 | 1688 | 0.18% |
25 | برپیٹا ضلع | 1693622 | 1020 | 0.06% |
26 | ماری گاؤں ضلع | 957423 | 834 | 0.09% |
27 | نلباری ضلع | 771639 | 429 | 0.06% |
Assam (Total) | 31205576 | 1165867 | 3.74% |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ [1] آرکائیو شدہ مارچ 10, 2012 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Regional Updates – Gospel for Asia"۔ Gfa.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-15
- ↑ Population by religious community: Assam. 2011 Census of India.