آسیان اعلامیہ
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (April 2021) |
آسیان اعلامیہ [1] یا بینکاک اعلامیہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (ASEAN) کی بانی دستاویز ہے۔ اس پر 8 اگست، 1967ء کو بنکاک میں آسیان کے پانچ بانی ارکان، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ نے دستخط کیے تھے۔
یہ آسیان کے بنیادی اصول بیان کرتا ہے: یعنی تعاون، دوستی اور عدم مداخلت۔ [2] اس تاریخ کو اب آسیان ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ [3]
ایک خیال یہ ہے کہ آسیان ویتنام میں کمیونسٹ توسیع اور ان کی اپنی سرحدوں کے اندر کمیونسٹ شورش کے خلاف اظہار یکجہتی کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ تاہم، آسیان کی طرف سے ایسا کچھ نہیں لکھا گیا ہے جو حقیقت میں یہ کہتا ہو۔
آسیان کے ارکان
ترمیماس وقت آسیان کے 10 رکن ممالک مندرجہ ذیل ہیں؛
01. برونائی
02. کمبوڈیا
03. انڈونیشیا
04. لاؤس
05. ملائیشیا
06. میانمار (برما)
07. فلپائن
08. سنگاپور
09. تھائی لینڈ
10. ویتنام
اس وقت دو خود مختار ریاستیں آسیان سے الحاق کی خواہاں ہیں: پاپوا نیو گنی (سنہ 1976ء سے مبصر ریاست کی حیثیت حاصل ہے) اور مشرقی تیمور (سنہ 2002ء سے اور سنہ 2022ء سے مبصر ریاست کی حیثیت حاصل ہے)۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Asean Declaration (Bangkok Declaration) Bangkok, 8 August 1967"۔ ASEAN۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-07
- ↑ Bernard Eccleston؛ Michael Dawson؛ Deborah J. McNamara (1998)۔ The Asia-Pacific Profile۔ Routledge (UK)۔ ISBN:0-415-17279-9
- ↑ "ASEAN Day"۔ ASEAN۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-11