آشتی نامۂ محمد (فارسی: آشتی‌نامه محمد) اس دستاویز کا نام ہے جس میں جبل سینا کی خانقاہ مقدسہ کیتھرین کے مسیحی راہبوں کو تحفظ اور دیگر اختیارات عطا کیے گئے تھے اور اس کی محمد بن عبد اللہ نے توثیق کی تھی۔ اس عہدنامہ کے آخر میں دستخط کے طور پر ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ پیغمبر محمد کا ہاتھ ہے۔[1]

آشتی نامۂ محمد
جبل سینا کے راہبوں سے محمد رسول اللہ کا معاہدہ
منسوب بہعلی بن ابی طالب (کاتب)، محمد نبی (فرمان دہندہ)
مخطوطاتنسخے خانقاہ مقدسہ کیتھرین اور خانقاہ صخرہ شمعون میں ہیں
پہلی طباعتنعوم بک شقیر، تاريخ سيناء القديم والحديث وجغرافيتها مع (خلاصة تاريخ مصر والشام والعراق وجزيرة العرب وما كان بينها من العلائق التجارية والحربية وغيرها عن طريق سيناء من أول عهد التاريخ إلى اليوم) [قاہرہ]: n 1916

آشتی نامہ کے دو نسخے موجود ہیں، پہلا نسخہ مصر کی خانقاہ مقدسہ کیتھرین میں ہے جبکہ دوسرا یونان میں واقع خانقاہ صخرہ شمعون میں رکھا ہوا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ratliff, "The monastery of Saint Catherine at Mount Sinai and the Christian communities of the Caliphate."